ایس آئی ایف سی کی پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے منصوبہ بندی کیا ہے؟

بدھ 20 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسپیشل انوسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) نے سبسڈیز کی مد میں فنڈز کا تخمینہ پیش کردیا ہے۔

وفاقی حکومت اور صوبوں کے درمیان اپنی ذمہ داریوں کی آئینی تقسیم کو ہم آہنگ کرنے کے لیے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں

ایس آئی ایف سی کے مطابق سبسڈیز اور دیگر منصوبوں کے لیے وفاقی حکومت کی فنڈنگ جو صوبوں کے دائرہ اختیار میں آتی ہے، اس کا تخمینہ تقریباً 1 ٹریلین روپے ہے، صوبوں اور وفاق کے درمیان این ایف سی ایوارڈ پر نظرثانی کے لیے اتفاق رائے پیدا کیا جائے تاکہ محصولات کی متوازن تقسیم کی بنیاد فراہم کی جا سکے۔

ان منصوبوں میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) اور پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (PSDP) کے تحت صوبائی ترقیاتی منصوبے، اعلیٰ تعلیم، ٹیوب ویلوں کے لیے بجلی اور کھاد پر سبسڈیز شامل ہیں۔

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کی کوششوں سے وفاقی حکومت کی مالی رکاوٹوں کو دور کرنے میں مدد ملے گی اور صوبوں کو دستیاب فنڈز کے بہتر استعمال کو یقینی بنایا جائے گا۔

آئی ایم ایف کا این ایف سی ایوارڈ پر نظرثانی کا مطالبہ بھی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان وسائل کی تقسیم میں جاری مالیاتی عدم توازن کو دور کرنے کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل