پی ایس ایل کوالیفائر: ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو پچھاڑ کر فائنل میں جگہ بنا لی

بدھ 15 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملتان سلطانز نے پی ایس ایل 8 کوالیفائر میں لاہور قلندرز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 84 رنز سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی۔

فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 152 رنز بنائے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے کیرون پولاڈ نے 34 گیندوں پر 6 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 57 رنز بنائے۔ کپتان محمد رضوان نے 29 گیندوں پر 33 رنز جبکہ عثمان خان نے 28 گیندوں پر 29 رنز اسکور کیے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے حارث رؤف نے 3 جبکہ زمان خان اور راشد خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ملتان سلطانز کے 152 رنز کے جواب میں لاہور قلندرز کی ٹیم 14.3 اورز میں صرف 76 رنز بنا سکی اور اس کے تمام کھلاڑی پویلین کی راہ سدھار گئے۔

لاہور قلندز کے سیم بلنگز 27 گیندوں پر 19 رنز اور حارث رؤف 13 گیندوں پر 15 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے شیلڈن کوٹرل نے 3 جبکہ اسامہ میر نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین روانہ کیا۔ فاتح ٹیم کے کیرون پولاڈ 57 رنز کی فیصلہ کن اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ قرار پائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘