برطانیہ کے 400 سے زائد ائما اور علما نے انتہا پسندی سے متعلق برطانوی حکومت تعریف مسترد کر دی۔
مزید پڑھیں
یاد رہے کہ حال ہی میں برطانیہ میں انتہاپسندی کی نئی تعریف متعارف کروائی گئی ہے جس میں دوسروں کے بنیادی حقوق اور آزادی کی نفی یا تباہی کو بھی انتہاپسندی کی تعریف کا حصہ قرار دیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں برطانیہ کی لبرل پارلیمانی جمہوری نظام اور جمہوری حقوق کو کمزور کرنے یا تبدیل کرنے کی کوشش کرنے کو بھی انتہا پسندی کی نئی تعریف میں شامل کیا گیا ہے۔
تاہم 400 سے زائد ائما اور مذہبی اسکالرز نے مذکورہ تعریف مسترد کرتے ہوئے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ انتہا پسندی کی تعریف غلط اور علمی طور پر بے بنیاد ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھقا کہ یہ قدامت پسند سیاسی تشدد کی بنیاد پر انحصار کرتی دکھائی دیتی ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ نئی تعریف متعارف کرنے والے وزیر مائیکل گوو اسلام اور مسلمانوں کو نشانہ بنانے کی ایک تاریخ رکھتے ہیں اور ان کے اسرائیل نواز لابیز کے ساتھ بھی گہرے روابط ہیں۔
ائما و علما نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ برطانیہ کو کرپشن اور نا انصافی سے پاک کرنے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔