چیئرمین پی سی بی متحرک، بورڈ کے وسائل میں اضافے کا پلان طلب کرلیا

ہفتہ 23 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے ڈائریکٹرز سے ہونے والی ملاقات میں بورڈ کے وسائل میں اضافے کا پلان طلب کرتے ہوئے کہا کہ ریوینو جنریشن کا قابل عمل پلان تیار کیا جائے، نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو بہتر بنانا ہے تاکہ کھلاڑیوں کو زیادہ سہولتیں میسر ہوں۔

لاہور میں ڈائریکٹرز کے ساتھ ہونے والے اجلاس میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو تمام ڈائریکٹرز نے اپنے شعبوں کی کارکردگی اور متعلقہ امور کے بارے بریفنگ دی۔ اجلاس میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے تمام شعبوں کی افادیت پر زور دیا اور بورڈ کے وسائل میں اضافے کا پلان بھی طلب کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ کرکٹ کے فروغ کے لیے ہر سطح پر جامع حکمت عملی ترتیب دی جائے اور پی سی بی کو لیڈنگ ادارہ بنانے کے لیے تمام تر کاوشیں بروئے کار لائی جائیں۔

’پی سی بی کا ریوینو جنریشن کا قابل عمل پلان تیار کیا جائے، نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو بہتر بنانا ہے تاکہ کھلاڑیوں کو زیادہ سہولتیں میسر ہوں‘۔

واضح رہے محسن نقوی نے ڈائریکٹرز مارکیٹنگ، اسٹیٹ اور کمرشل کو ریونیو جنریشن کا پلان مرتب کرنے کا ٹاسک دیا، اجلاس میں پی ایس ایل کو زیادہ دلچسپ بنانے کے لیے خواتین کرکٹرز کے لیے پی ایس ایل شروع کرنے کی تجاویز بھی پیش کی گئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غیرملکی وفود کی آمدورفت، اسلام آباد پولیس کی عوام کے لیے اہم ہدایات جاری

امریکا اور ایران کے وفود جمعے کو پاکستان آرہے ہیں، اللہ کو منظور ہوا تو جنگ کے شعلے ہمیشہ کے لیے بجھ جائیں گے، وزیراعظم

امریکا ایران کے ساتھ قریبی تعاون کرے گا، معاہدے کے کئی نکات طے پاچکے، ڈونلڈ ٹرمپ

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

ایران جنگ بندی پر بھارت میں بھی اعتراف کیا جارہا ہے کہ پاکستان کو سفارتی سطح پر کامیابی ملی، خواجہ آصف

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟