غلام نبی میمن دوسری بار سندھ پولیس کے سربراہ تعینات، نوٹیفکیشن جاری

اتوار 24 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے غلام نبی میمن کو انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی) سندھ تعینات کردیا۔

غلام نبی میمن کی آئی جی سندھ تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 21 کے آفیسر غلام نبی میمن اس سے قبل بھی آئی جی سندھ رہ چکے ہیں، اس کے علاوہ وہ بحیثیت ایڈیشنل آئی جی کراچی بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

اس سے قبل راجا رفعت مختار انسپکٹر جنرل پولیس سندھ کی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل جون 2022 میں غلام نبی میمن کو آئی جی سندھ تعینات کیا گیا تھا۔ تاہم اگست 2023 میں انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا اور ان کی جگہ راجہ رفعت مختار کو ذمہ داریاں دی گئی تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغانستان میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں، خیبرپختونخوا کے عوام کا افواج پاکستان کو خراج تحسین

آپریشن غضب للحق: پاک افواج کی افغانستان میں کامیاب فضائی کارروائیاں، ایمونیشن اور ٹیکنیکل انفرااسٹرکچر تباہ

افغانستان میں کسی اسپتال کو نشانہ نہیں بنایا گیا، پاکستان نے افغان طالبان کا دعویٰ مسترد کردیا

پی ایس ایل 11: ٹکٹوں کی فروخت کب سے شروع ہوگی؟ تاریخ کا اعلان کردیا گیا

کراچی: ایف آئی اے کی بی آئی ایس پی کے دفتر پر کارروائی، اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا

ویڈیو

کیا آپ کی غلطیاں آپ کو جینے نہیں دے رہیں، دل کو ری سیٹ کیسے کریں؟

ٹرمپ کا رونا دھونا شروع، پہلے بھڑکیں اب منتیں، نیتن یاہو ہلاک؟ جنید صفدر کا ہنی مون

بنگلہ دیش: ایک لاکھ افراد کے لیے افطاری تیار کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی دیگ نصب

کالم / تجزیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب