اٹلی کشتی حادثہ: ایتھلیٹ شاہدہ رضا کی میت کراچی پہنچادی گئی

جمعرات 16 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اٹلی کے نزدیک غیر قانونی تارکین وطن سے بھری کشتی کے حادثے میں ہلاک ہونے والی پاکستانی ایتھلیٹ شاہدہ رضا کی میت کراچی پہنچادی گئی ہے۔ جہاں اسے آج ہی تدفین کے لیے کوئٹہ روانہ کردیا جائے گا۔

پاکستانی کی قومی ہاکی اور فٹبال ٹیم کی سابق کھلاڑی شاہدہ رضا کی میت دوپہر کو کوئٹہ کے علاقہ مری آباد میں واقع ان کے آبائی گھر منتقل کی جائے گی۔

اپنے مفلوج بچے کے علاج کی خاطر یورپ جانے کی خواہشمند شاہدہ رضا جس بدقسمت کشتی پر دیگر تارکین وطن کے ہمراہ سوار تھیں وہ اٹلی کے ساحل سے کچھ فاصلہ پر 26 فروری کو سمندری طوفان کا شکار ہوگئی تھی۔

پاکستان کی نمائندگی کرنیوالی 27 سالہ شاہدہ رضا کا تعلق کوئٹہ کی ہزارہ کمیونٹی سے تھا۔ لواحقین کے مطابق شاہدہ رضا کی تدفین علمدار روڈ کے بہشت زینب قبرستان میں ہوگی۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور صومالیہ میں بحری دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

چین کی طرز پر اسلام آباد میں لا انفورسمنٹ انویسٹی گیشن سینٹر قائم ہوگا، محسن نقوی

پاکستان اور امریکا کا دہشتگردی کے خلاف تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

خواتین نے مینگرووز کے جنگلات بحال کرکے دارالحکومت کو سمندر کے خطرات سے بچانا شروع کردیا

افغانستان دہشتگرد گروہوں کی محفوظ پناہ گاہ بن چکا، عالمی برادری مؤثر اقدامات کرے، پاکستان

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ