سیکریٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی نے اسلام آباد میں روسی فیڈریشن کے سفارت خانے کا دورہ کیا اور ماسکو دہشت گرد حملے کی مذمت کی۔
مزید پڑھیں
دفتر خارجہ کے مطابق سیکریٹری خارجہ نے منگل کو روسی سفارت خانے کے دورے کے دوران ماسکو میں ماسکو میں دہشت گرد حملے میں قتل عام پر پاکستان کی طرف سے روسی عوام اور حکومت سے تعزیت کا اظہار کیا۔
سیکریٹری خارجہ نے سفارتخانے میں تعزیتی کتاب پر اپنے تاثرات درج کرتے ہوئے پاکستان کی طرف سے ماسکو میں دہشت گردی کے کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قومی دکھ کی اس گھڑی میں روس کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔