مغربی ہواؤں کا سلسلہ، آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی

منگل 26 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ 27 مارچ کو ملک کے مغربی حصوں میں داخل ہوگا اور 28 مارچ کو بالائی اور وسطی حصوں کو اپنی لپیٹ میں لےگا۔

موسم کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 31 مارچ تک ہواؤں کا یہ سلسلہ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش کا سبب بنے گا۔

اسلام آباد و پنجاب

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں 27 مارچ شام یا رات سے 31 مارچ کے دوران تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا اورمیانوالی میں بھی تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ 28 سے 30 مارچ کے دوران ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بھکر، لیہ، ، ملتان، پاک پتن، ساہیوال، کوٹ ادو، میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ علاوہ ازیں مظفر گڑھ، رحیم یار خان، صادق آباد، خان پور،بہاولپور اور بہاولنگر میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ بعض اضلاع میں چند مقا مات پرجھکڑ اور ژالہ باری کی توقع ہے۔

خیبرپختونخوا

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 27 سے 31 مارچ کے دوران خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاح چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر، باجوڑ میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

وزیرستان، کوہاٹ، لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، مالاکنڈ، مہمند، کرک، خیبر، میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

پہاڑوں پر برفباری

اس کے علاوہ پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان اورکرم میں بھی تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

29 اور 30 مارچ کے دوران خیبر پختونخوا کے چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان اور کشمیرمیں 27 سے 01 اپریل کےدوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ 29 اور30 مارچ کے دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔

بلوچستان

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 27 سے 29 مارچ کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاح ژوب، شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو، سبی، جھل مگسی، لورالائی، زیارت، کوئٹہ، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ ، قلعہ سیف اللہ، قلات اور خضدار میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ صوبے کے جنوبی اضلاع میں موسم خشک اورگرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔

سندھ

محمکہ موسمیات  کے مطابق سندھ میں 28 اور29 مارچ کے دوران سکھر، جیکب آباد، کشمور، لاڑکانہ اوردادو میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

صوبے کے جنوبی اضلاع میں موسم خشک اورگرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔

ممکنہ اثرات اور احتیاطی تدابیر

محکمہ موسمیات کے مطابق 30 مارچ کو تیز بارش کے باعث بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈسلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

آندھی/جھکڑ / ژالہ باری/گرج چمک اور تیز بار ش کے باعث کھڑی فصلوں، کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے، گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا بھی اندیشہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے سیاحوں اور کسانوں کو آندھی/بارش کے دوران محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے جبکہ بارش کے دوران درجہ حرارت میں کمی کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔ محکمے کے مطابق تمام متعلقہ اداروں کو اس دوران الرٹ رہنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp