اروشی روٹیلا کو لوک سبھا کے لیے کس سیاسی جماعت کا ٹکٹ مل گیا؟

بدھ 27 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا اپنے فیشن اسٹائل اور کرکٹر نسیم شاہ کی فین ہونے کی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں۔ اروشی روٹیلا نے ان دنوں ایک اور انکشاف کیا ہے کہ وہ سیاسی میدان میں بھی کود چکی ہیں، ایک سیاسی جماعت کی جانب سے لوک سبھا کا ٹکٹ ملنے پر اروشی نے مداحوں سے رائے بھی مانگی ہے کہ ان کو سیاست میں انٹری دینی چاہیے یا نہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ اروشی ان دنوں اپنی آنے والی فلم ‘جے این یو’ کو لے کر خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ان کی آںے والی فلم کالج کی سیاست پر مبنی ہے، جس کے چرچے سوشل میڈیا پر ہورہے ہیں۔ اس دوران ایک انکشاف ہوا ہے کہ اداکارہ بہت جلد کسی سیاسی پارٹی میں شامل ہوجائیں گی، اور یہ بھی ممکن ہے کہ وہ لوک سبھا کا الیکشن بھی لڑیں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اروشی روٹیلا کے حوالے سے افواہیں اس وقت حقیقت بنیں جب اداکارہ نے خود اس بارے میں بات کی، سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہنے والی اداکارہ اروشی روٹیلا اکثر اپنی پوسٹس سے سوشل میڈیا پر موجود اپنے مداحوں کو بھی ایکٹیو رکھتی ہیں اور سوشل میڈیا کا درجہ حرارت بڑھاتی رہتی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں اداکارہ نے انکشاف کیا کہ انہیں سیاست میں آنے کا ٹکٹ مل چکا ہے، دراصل جب اداکارہ سے پوچھا گیا کہ انہیں سیاست میں کتنی دلچسپی ہے؟ اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے سیاست میں آنے کا ٹکٹ مل گیا ہے۔ لیکن اب مجھے فیصلہ کرنا ہے کہ میں اس کا حصہ بننا چاہتی ہوں یا نہیں۔

اروشی  نے مزید کہا کہ وہ ابھی تک نہیں جانتی کہ وہ کیا فیصلہ کریں گی۔ انہوں نے مداحوں سے رائے مانگی ہے کہ انہیں سیاست کا حصہ بننا چاہیے یا نہیں بننا چاہیے، جس پر مداحوں نے اپنی رائے دینی شروع کر دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

نئے انتظامی یونٹس کے بغیر بہتر گورننس ممکن نہیں، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کا اتفاق

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں