میچ کے بعد ویرات کوہلی کی بیٹی سے ویڈیو کال وائرل، ’یہ بندہ تو رضوان سے بڑا ایکٹر ہے‘

بدھ 27 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی کی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میچ کے بعد بچوں سے ویڈیو کال پر گفتگو کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی جسے صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ویرات کے لیے اپنی بیٹی وامیکا کو اس بات پر راضی کرنا آسان نہیں ہے کہ وہ انہیں جانے دیں۔

ویرات کوہلی کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ وہ ڈریسنگ روم میں جاکر بھی فیملی سے بات کرسکتے تھے لیکن ان کو شو آف بھی کرنا تھا۔

ایک ایکس صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ویرات کوہلی تو پاکستانی کھلاڑی محمد رضوان سے بھی بڑا ایکٹر ہے۔

صارفین کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ ویرات کوہلی ہر وقت پرائیویسی کے بارے میں بات کرتے ہیں جبکہ میدان میں کیمرے کے سامنے ایسی احمقانہ حرکتیں کررہے ہیں۔

https://Twitter.com/Soham9907/status/1772925089119629820?s=20

آئی پی ایل کے رواں سیزن میں کوہلی نے رائل چیلنجرز بنگلور اور پنجاب کنگز کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں 49 گیندوں پر 77 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کو اس سیزن کی پہلی فتح دلوائی۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے ہاں 15 فروری کو بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے ’اکے‘ رکھا جبکہ ان کی ایک بیٹی کا نام وامیکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کی تقریب میں فائرنگ سے قبل پولیس کے تربیت یافتہ کتے نے حملہ آور کی نشاندہی کی تھی، رپورٹ

پی ایس ایل 11: محمد علی پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا کویتی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال

شہریوں کے دل کھول کر عطیات، کراچی میں عوامی لائبریری بند ہونے سے بچ گئی

امریکا کا نیا دفاعی اقدام، پاکستان سمیت متعدد ممالک کے لیے 488 ملین ڈالر کا ایف 16 ریڈار سپورٹ معاہدہ 

ویڈیو

ٹرمپ کا کانگریس کو خط، ایران کے ساتھ مسلح کشیدگی کے خاتمے کا اعلان

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری