سونے سے پہلے کھائیں کونسا سستا پھل کہ نیند جلد آجائے؟

بدھ 27 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیند نہیں آرہی ہو تو ایسے وقت میں کیا ہمیں کچھ کھانا چاہیے؟ عام طور پر لوگ یہ تو جانتے ہیں کہ نیند نہ آنے کی حالت میں کیا نہیں کھانا یا پینا چاہیے۔ وہ فوری طور پر آپ کو کافی، شراب، چائے اور میٹھی چیزوں کے استعمال سے بچنے کا مشورہ دیں گے، لیکن نیند نہ آنے پر ایسا کیا کھانا چاہیے جس سے نیند جلدی اور اچھی آجائے۔

اس بارے میں آپ نے شاید کچھ بھی نہیں سنا ہوگا۔اب ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ نیند آنے کے لیے کس طرح کا کھانا کھانا چاہیے۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ہیلتھ اینڈ کیئر ایکسیلینس (این آئی سی ای )نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ آج کل نوجوانوں میں نیند کے مسائل سنگین ہوتے جا رہے ہیں۔ نیند نہ صرف دماغ بلکہ صحت مند جسم کے لیے بھی بہت ضروری ہے۔ یہ ہمارے موڈ کی سطح کو برقرار رکھنے میں بھی مدد کرتا ہے۔ اس کے علاوہ کم نیند کی وجہ سے آپ کے بیمار ہونے کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں۔

ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ نیند آنے کے لیے ایسی غذا کھانی چاہیے جس میں ٹرائپٹوفین موجود ہو۔ رائل کالج آف آکیوپیشنل تھیراپسٹ (آر سی او ٹی) کے ماہرین کا کہنا ہے کہ سونے سے پہلے کیلا کھانے سے نیند آنے میں بہت مدد ملتی ہے کیونکہ اس میں ٹرائپٹوفین بھی ہوتا ہے۔

ٹرائپٹوفین ایک امینو ایسڈ ہے جو جسم میں سیروٹونن اور میلاٹونن نامی ہارمونز پیدا کرتا ہے جو آسانی سے نیند آنے میں مدد کرتا ہے۔  ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کے علاوہ بھی بہت سی تکنیک ہیں جو جلدی نیند آنے میں مدد کرتی ہیں۔ اس میں بنیادی حل یہ ہے کہ سونے سے پہلے ٹیکنالوجی  یعنی کہ موبائل کا استعمال نہ کیا جائے۔

دی سلیپ چیریٹی کے مطابق بادام بھی ایک ایسی غذا ہے جو نیند لانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ بادام میں میگنیشیم ہوتا ہے، جو پٹھوں کو آرام اور نیند آنے میں مدد کرتا ہے۔ یہ پروٹین بھی فراہم کرتا ہے، جو نیند کے دوران خون میں شوگر لیول کو مستحکم رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسا نہیں ہے کہ کیلا یا بادام کھانے سے آپ کو نیند آجائے گی۔ یہ سب بہت سے عوامل پر بھی منحصر ہوتا ہے۔ اس میں سب سے اہم چیز، جیسا کہ سبھی کہتے ہیں، تناؤ سے پاک رہنا کافی اہم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp