مرینہ خان کو ’عشق مرشد‘ کے بلال عباس اور درِفشاں پر شک کیوں ہوا؟

اتوار 19 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف سینئر اداکارہ مرینہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ڈراما سیریل ’عشق مرشد’ کی مرکزی جوڑی بلال عباس اور درفشاں سلیم پر پہلے سے شک تھا۔

مرینہ خان نے ایک پوڈکاسٹ میں بلال عباس اور درفشاں سلیم کی کیمسٹری پر تفصیلی گفتگو کی جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ معروف ہدایت کارہ اور اداکارہ مرینہ خان بھی ’عشق مرشد‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی جوڑی کے درمیان اٹھنے والی چنگاریوں کے حوالے سے کچھ ایسے ہی خیالات رکھتی ہیں۔

واضح رہے کہ بلاک بسٹر ڈراما سیریل ’عشق مرشد’ کا جہاں سوشل میڈیا سمیت ہر زبان پر چرچہ ہے وہیں بلال عباس اور درفشاں سلیم کے افئیرز کی خبریں بھی سرگرم ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے یہ دعویٰ بھی سامنے آیا ہے کہ بلال عباس اور درفشاں سلیم کافی عرصے سے تعلقات میں تھے اور اب ان دونوں نے خفیہ نکاح کرلیا ہے۔اگرچہ ان خبروں کی تاحال جوڑے نے تصدیق یا تردید نہیں کی تاہم مداح دونوں فنکاروں کی بڑھتی قربتوں کی حقیقت جاننا چاہتے ہیں۔

پوڈ کاسٹ میں مرینہ خان سے ’عشق مرشد‘ کی جوڑی کی کیمسٹری بارے پوچھا گیا تو مرینہ خان کا کہنا تھا کہ بلال اور درفشاں کو دیکھ کر لگتا ہے کہ کچھ چنگاری بھڑکنے والی ہے۔ انہوں نے ڈرامہ ’تیرے بن‘ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ یمنیٰ زیدی پروفیشنل اداکارہ ہیں اور سنجیدگی سے کام کرتی ہیں۔ میں نے ’تیرے بن‘ نہیں دیکھا لیکن میں دیکھنا چاہوں گی کیونکہ یمنیٰ کا کردار فرسٹ کلاس ہوتا ہے۔

مرینہ خان نے ڈرامہ ’عشق مرشد ’ پر گفتگو میں بتایا کہ درفشاں سلیم اور بلال عباس کو دیکھ کر چنگاریاں اٹھتی نظر آتی ہیں۔ دونوں فنکار جب بھی ساتھ نمودار ہوتے ہیں اسکرین چمک اٹھتی ہے اور مجھے ان دونوں کو دیکھ کر لگتا ہے آنے والے وقت میں کچھ تہلکہ خیز ہونے والا ہے۔

درفشاں سلیم اور بلال عباس خان نے خفیہ نکاح کرلیا، یوٹیوبر کا دعویٰ

یوٹیوبر ماریہ علی نے دعویٰ کیا ہے کہ معروف اداکارہ درفشاں سلیم اور بلال عباس خان نے خفیہ طور پر نکاح کرلیا ہے اور وہ دونوں کافی عرصے سے تعلقات میں تھے۔

یوٹیوبر ماریہ علی نے اپنی یوٹیوب ویڈیو میں دعویٰ کیا ہے کہ درفشاں سلیم اور بلال عباس خان کے درمیان ’عشق مرشد‘ سے قبل تعلقات استوار ہوئے تھے۔ ’عشق مرشد‘ میں کام کے دوران دونوں کو انتہائی قریب دیکھا گیا، یہاں تک کہ دونوں کھانا بھی ایک ساتھ کھاتے تھے۔

خاتون کے مطابق درفشاں سلیم اور بلال عباس خان خفیہ نکاح کی وجہ سے ہی ڈرامے کے پریمیئر میں بھی تاخیر سے پہنچے تھے۔ یوٹیوبر کے دعوے کے برعکس نکاح کی تصدیق متعدد شوبز ذرائع بھی کر رہے ہیں لیکن دونوں اداکاروں نے اس موضوع پر لب کشائی نہیں کی۔

خاتون یوٹیوبر نے اپنی ویڈیو میں در فشاں سلیم پر سنگین الزامات بھی لگائے اور دعویٰ کیا کہ انہوں نے ایک اور اداکار کو دھوکا دیا، پہلے اداکارہ دوسرے اداکار کے ساتھ تعلقات میں تھیں۔

یوٹیوبر کی جانب سے درفشاں سلیم اور بلال عباس خان کے نکاح کے دعوے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی لیکن تاحال دونوں اداکاروں نے یوٹیوبر کے دعووں پر کوئی وضاحت نہیں کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp