پولیس افسر سے جھگڑا: ملک وحید اپنی ’بیگناہی کا ثبوت‘ لے آئے

جمعرات 28 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایم پی اے ملک وحید احمد کا پولیس افسر کے ساتھ جھگڑے کے معاملے میں اپنی ’بے گناہی کا ثبوت‘ سامنے لے آئے۔

ملک وحید احمد نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے شو کاز کا جواب جمع کروا دیا جس میں انہوں نے ثابت کرنے کی کوشش کی ہے کہ ٹرینی سب انسپکٹر یاسر نصیب سے لڑائی والے معاملے میں وہ بے قصور ہیں۔

شو کاز کے جواب میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ یاسر نصب کی ایک سیاسی جماعت سے وابستگی ہے۔

جواب جمع کرانے سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’میری پارٹی میرے ساتھ کوئی زیادتی نہیں کر رہی کیوں کہ ابھی میں نے اپنا جواب جمع نہیں کیا ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنا جواب داخل کرنے جا رہے ہیں اور وہ اپنی قائد (مریم نواز) کے سامنے سرخرو ہوں گے کیوں کہ وہ نواز شریف کے سپاہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’میں تمام ثبوت ساتھ لایا ہوں اور مجھے اپنے قائدین پر مکمل اعتماد ہے‘۔

ملک وحید نے کہا کہ مریم نواز جو بھی فیصلہ کریں گی وہ انہیں منظور ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان میں بدامنی کی وجہ صرف معاشی مسائل نہیں، پروپیگنڈے نے حقائق کو مسخ کیا

عمران خان کی سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

ایپسٹین کی موت کی وجہ خودکشی کے بجائے قتل ہے، پوسٹ مارٹم کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹر کا دعویٰ

ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت میں پاکستانی اسپنر کا خوف، سابق کرکٹر نے اپنی ٹیم کو اہم مشورہ دیدیا

محمد یونس کی طارق رحمان کو مبارکباد، بی این پی کی جیت کو تاریخی قرار دیا

ویڈیو

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟