حکومتی رٹ چیلنج کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی

جمعہ 29 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیرداخلہ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، صوبے میں ایک انچ بھی کوئی ایسی جگہ نہیں ہے جہاں ریاست نہیں پہنچ سکتی ہو، گوادر اور تربت میں سیکیورٹی فورسز نے جوانمردی سے دہشت گردوں کو مار گرایا۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرداخلہ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے کہا کہ ہم نے تجارت کی حوصلہ افزائی اور اسمگلنگ کو روکنا ہے، ایران کے ساتھ بارڈر ٹریڈ کو بڑھانا ہے۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے معروضی حالات میں روزگار کے مواقع کم ہیں، یہاں پاکستانی کمپنیز کو فیول میسر نہیں ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم اسمگلنگ کی حوصلہ افزائی کریں۔

صوبائی وزیرداخلہ نے کہا کہ حکومت کی رٹ ہرجگہ موجود ہے، صوبے میں ایک انچ بھی کوئی ایسی جگہ نہیں ہے جہاں ریاست کی پہنچ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز میں دہشت گردی کے خلاف انٹیلیجنس بنیاد پر آپریشن کررہی ہیں، کیوںکہ ایسی صورتحال میں دوست اور دشمن کا پتا نہیں چل رہا ہوتا، صوبے میں انٹیلیجنس بنیاد پر آپریشنز جاری رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جہاں دہشت گرد چھپے ہوں گے وہاں جاکر ان کو مارا جائے گا۔ ’یہ نہیں ہوسکتا کہ ہم ڈھیلے پڑھ جائیں اور دہشت گرد آکر ہمارے اثاثوں پر حملے کریں، پیرا ملٹری فورسز کی مدد سے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا، ابھی آپریشن کے لیے فوج کی ضرورت نہیں ہے۔‘

سرفراز بگٹی نے کہا کہ تشدد کا راستہ اپنائے ہر بلوچ کو سوچنا چاہیے کہ بلوچستان کو آج تک جو حقوق ملے ہیں وہ ملکی پارلیمنٹ اور اس کے وضع کردہ قوانین نے دیے ہیں، تشدد مسئلے کا حل نہیں ہے، ریاست کی رٹ کو چیلینج کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی اتحادی ہیں، مل کر صوبے کے عوام کے لیے کام کریں گے، گڈگورننس کا فائدہ عوام کو ہوتا ہے، ہم چاہتے ہیں مسائل ڈائیلاگ سے حل ہوں، تمام سیاسی شراکت داروں کو حصہ دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز، استاد اپنی ڈیوٹی پر نہیں ہوں گے تو ان کو تنخواہیں کیوں ملیں گی، 2000 سے زیادہ استاد پچھلے کئی سالوں سے تںخواہیں لے رہے تھے جو ڈیوٹی پر موجود نہیں تھے، کئی ڈاکٹرز بھی بغیر ڈیوٹی کیے تنخواہ لے رہے تھے۔

سرفراد بگٹی کا کہنا تھا کہ صوبے کے مسائل پر وفاقی حکومت کے ساتھ سنجیدگی اور دیانتداری کے ساتھ بات کریں گے، بلوچستان کا جو بھی مسئلہ ہوگا اس کو وفاقی حکومت کے سامنے اٹھائیں گے۔

’گوادر اور تربت میں دہشگردوں نے حملے کیے، سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے دہشت گردوں کا جوانمردی سے مقابلہ کیا،گوادر میں 8 خودکش بمبار آئے تو ایسے میں ان کا مقابلہ کرنا بڑا جوانمردی کا کام ہے، سیکیورٹی فورسز نے 30 منٹ کے اندر خودکش حملہ آوروں کو مارگرایا۔‘

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ اسی طرح تربت میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنایا گیا، افواہیں پھیلائی گئی کہ دہشتگردوں نے نیول بیس پر حملہ کیا، یہ جھوٹ ہے، دہشتگرد تربت ایئرپورٹ میں ایک نالے کے راستے داخل ہوئے، 30 منٹ کے اندر اندر ان کو بھی مارگرایا گیا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ اس پر تحقیقات جاری ہیں کہ یہ دہشتگرد کہاں سے آئے اور ان کے سہولت کار کون تھے اور کہاں سے ان کو ٹارگٹ دیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی او آئی سی اجلاس میں شرکت

کوہاٹ: لیڈی ڈاکٹر کے قتل کا معمہ حل، 2 ملزمان گرفتار

’ہم محنت کرتے ہیں تاکہ لوگ آنٹی نہ کہیں‘: نادیہ خان

پنجاب: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کا عمل تیز، 32 ہزار 588 افغان ڈی پورٹ

2025: 7,667 افراد ہجرت کے خطرناک راستوں پر چلتے ہوئے موت کے گھاٹ اتر گئے، اقوام متحدہ

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: 133 افغان طالبان کارندے ہلاک، 2 کور ہیڈکوارٹرز سمیت متعدد اہم ترین فوجی مراکز تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟

روس بھی باقی دنیا کی طرح افغانستان کی صورتحال سے پریشان