وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے 2 ہزار اساتذہ کی برطرفی کا حکم کیوں دیا؟

پیر 25 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے 2 ہزار غیر حاضر اساتذہ کی برطرفی کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیف سیکریٹری بلوچستان ایک ماہ میں عادی غیر حاضر اساتذہ کو برطرف کرکے رپورٹ پیش کریں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کا اعلیٰ سطح اجلاس ہوا، اس موقع پر انہوں نے ہدایت کی کہ محکمہ تعلیم میں کوئی مداخلت نہیں ہوگی، میرٹ پر ضلعی تعلیمی افسران لگائیں۔

صوبے بھر کے مختلف اسکولوں سے عادی غیر حاضر اساتذہ پر سخت نوٹس لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ اگر کوئی ٹیچر بلا اجازت غیر حاضر پایا گیا تو سیکریٹری تعلیم کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں فی بچے پر ماہانہ 5625 روپے خرچ کیا جارہا ہے، فی بچے پر سالانہ 72 ہزار روپے کے لگ بھگ خرچ آتا ہے، اتنے اخراجات میں تو ہر بچہ ملک کے اعلی ترین نجی تعلیمی ادارے میں تعلیم حاصل کرسکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp