امریکی صدر کا وزیراعظم پاکستان کے نام خط، سفارتی تعلقات میں مزید بہتری کا عندیہ دیدیا

جمعہ 29 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف کو امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے لکھا گیا خط موصول ہوا ہے، جس میں صدر بائیڈن نے انہیں وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی گئی ہے۔

 وزیراعظم شہباز شریف کے منصب سنبھالنے کے بعد امریکی صدر کا یہ پہلا خط ہے جس میں انہوں نے پاکستان کی نومنتخب حکومت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ یہ خط طویل عرصے کے بعد کسی امریکی صدر کا پاکستانی وزیراعظم کو پہلا خط ہے جس میں امریکی صدر نے دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات میں مزید بہتری کا عندیہ دیا۔

اپنے خط میں جوبائیڈن نے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان شراکت داری دنیا اور ہمارے عوام کی سلامتی یقینی بنانے میں نہایت اہم ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ دنیا اور خطے کو درپیش وقت کے اہم ترین چیلنجز کا سامنا کرنے میں امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا، صحت عامہ کا تحفظ، معاشی ترقی اور سب کے لیے تعلیم مشترکہ وژن ہے جسے مل کر فروغ دیتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان گرین الائنس فریم ورک سے ماحولیاتی بہتری کے لیے ہم اپنے اتحاد کو مزید مضبوط کریں گے، دونوں اقوام میں استوار مضبوط پارٹنر شپ کو تقویت دیں گے اور دونوں ممالک کے عوام میں قریبی رشتے مزید مضبوط بنائیں گے۔

صدر جوبائیڈن نے کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ مل کر انسانی حقوق کے تحفظ اور ترقی کے فروغ کے لیے پرعزم ہے، 2022 کے سیلاب کے اثرات سے بحالی، پائیدار زرعی ترقی اور آبی انتظام کے لیے پاکستان کی معاونت جاری رکھیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان