سندھ پولیس کی تاریخ کا انوکھا واقعہ، تعویذ گنڈے کے الزام پر اہلکار کی 2 سال سروس ختم

پیر 1 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ پولیس میں اپنی تاریخ کا انوکھا واقعہ رونما ہوا ہے جہاں ایس ایس پی آر آر ایف ثاقب ابراہیم اور ان کے اہل خانہ کی جانب سے پولیس اہلکار عبدالقیوم پر تعویذ گنڈے کا الزام عائد کیا گیا اور اس کی بنیاد پر اہلکار کی 2 سال کی سروس ختم کردی گئی۔

اس حوالے سے ایک حکمنامہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عبدالقیوم نے ایس ایس پی ثاقب ابراہیم کی والدہ اور خاندان کے دیگر افراد کے نام معلوم کیے۔

عبدالقیوم پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک اور اہلکار غلام مرتضیٰ کو ایس ایس پی کے خاندان کے نام تعویذ گنڈے کے لیے ایک اور اہلکار کو دیے۔

اس کے علاوہ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ غلام مرتضیٰ نامی اہلکار نے اعتراف جرم کیا ہے کہ اس نے ساتھی اہلکار کی سہولت کاری کی ہے۔

حکمنامے کے مطابق پولیس اہلکار عبدالقیوم ایس ایس پی ثاقب ابراہیم کے خلاف غیرقانونی اور غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا ہے۔

دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق سزا پانے والے اہلکار عبدالقیوم نے تمام تر الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس معاملے کی شفاف انکوائری کرائی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp