حماد اظہر منظر عام پر آگئے، 51 مقدمات میں ضمانت منظور

پیر 1 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

9 مئی 2023 کو ہونے والے جلاؤ گھیراؤ کے بعد روپوش ہونے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے روپوش رہنما حماد اظہر منظر عام پر آگئے۔

حماد اظہر اپنی راہداری ضمانت کے لیے پشاور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے، ہائیکورٹ نے 51 مقدمات میں ان کی ضمانت منظور کرلی۔

بعدازاں حماد اظہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں روپوشی کے دوران اپنے ملک میں ہی رہا، مجھ پر 51 مقدمات قائم کیے گئے ہیں جو قانون کا مذاق ہے۔

انہوں نے کہاکہ مجھ اور میرے گھر والوں کے ساتھ جو ہوا اس کا شدید دکھ ہے، عدلیہ، جمہوریت اور انسانیت کسی کو نہیں چھوڑا گیا۔

حماد اظہر نے کہاکہ تحریک انصاف نے عام انتخابات میں دوتہائی اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے مگر ہمارا مینڈیٹ چھین لیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ میں آئندہ 2 روز میں پریس کانفرنس کرکے تمام تر تفصیلات سامنے لاؤں گا۔

واضح رہے کہ سانحہ 9 مئی کے بعد پی ٹی آئی کے اہم رہنما روپوش ہوگئے تھے جن میں حماد اظہر بھی شامل تھے، جبکہ مراد سعید ابھی تک سامنے نہیں آئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: سورینج کوئلہ کان 34 خاندانوں کے چراغ گل کرچکی، 2 مزدوروں کی تلاش جاری

پی سی بی کا نیا ورک لوڈ سسٹم فاسٹ بولرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، نسیم شاہ

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے ہنی مون کی تلخ یادیں سامنے آگئیں

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

ویڈیو

لائیوبلوچستان میں ترقی روکنے کے لیے دہشتگردی کی جاتی ہے، احساسِ محرومی اور نمائندگی کا بیانیہ حقائق کے منافی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘