ٹکٹ کیوں نہیں ملا؟ حماد اظہر نے اندر کی بات بتا دی

جمعہ 21 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عمران خان کی جانب سے پنجاب میں الیکشن کے لیے پی ٹی آئی کے کئی نامور افراد کو ٹکٹ جاری نہ کئے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر بھانت بھانت کے تبصروں کا بازار گرم ہے۔

عمران خان کی جانب سے پی ٹی آئی کے جن افراد کو پنجاب الیکشن کے لیے ٹکٹ جاری نہیں کیے گئے ان میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری، سابق وفاقی وزیر حماد اظہر ، عمران خان کے سابق مشیر اور چیف پرٹوکول شہباز گل کا نام نمایاں ہے۔

اس حوالے سے سامنے والے مخالفانہ تبصروں کے بعد حماد اظہر نے اپنی ٹوئٹ میں واضح کیا ہے کہ ’ چند روز پہلے مجھے خان صاحب نے کہا کہ میں نے بہت سوچا ہے اور اس وقت پاکستان کا سب سے بڑا چیلنج معاشی محاذ پر ہے، لہذا تمہاری ضرورت مجھے وفاق میں ہے۔ اگلے دن میں نے تمام صوبائی حلقوں سے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے‘۔

پی پی 158 کماہاں کے پی ٹی آئی کارکنان زمان پارک میں احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں۔

علاوہ ازیں پی پی 158 کماہاں کے پی ٹی آئی کارکنان نے زمان پارک میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، اور اس دوران مظاہرین کی جانب سے  پیرا شوٹرز گروپ نہ منظور کے نعرے لگائے گئے۔ مظاہرین نے پی پی 158 سے مہر شرافت علی کو ٹکٹ دینے پر احتجاج کرتے ہوئے عمران خان سے مہر شرافت علی سے ٹکٹ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ پی پی 158 کے کارکنان  سے ہمیشہ ظلم کیا گیا۔ پی ٹی آئی نے اس بار بھی پیرا شوٹر مہر شرافت علی کو ٹکٹ دے کر کارکنان کی حق تلفی کی ہے۔

مظاہرین کو کہنا تھا کہ پی پی 158 سے مہر شرافت کسی صورت قبول نہیں۔ عمران خان پی پی 158 سے کسی مقامی رہنما کو ٹکٹ دیں۔

دوسری جانب ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق پی ٹی آئی میں بڑھتی ہوئی بے چینی پر پارٹی چیئرمین عمران خان کا پالیسی بیان سامنے آگیا ہے۔

اس حوالے سے عمران خان کا کہنا ہے کہ ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر قائم کی جانے والی چار رکنی مفاہمتی کمیٹی کی جانب سے بھجوائی جانے والی درخواستوں پر نظرِثانی کے عمل کا آغاز کل سےکروں گا، جب کہ یہ عمل 26 اپریل تک جاری رہے گا۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فاطمہ ثنا کی عالمی کرکٹ میں دھوم، کینیڈا سپر 60 کی فرنچائز سے معاہدہ

ماہرین آثارِ قدیمہ کا موئن جو دڑو میں نئی تحقیق اور شہر کی فصیل کی نقل تعمیر کرنے کا مطالبہ

ورلڈ کپ کے اہم معرکے سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی، عماد شکیل بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

بی جے پی رہنما کی بیٹی نے بھارتی نوجوانوں کے احتجاج کی حمایت کی وجہ بتا دی

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی