اپنی مخصوص سیٹوں پر دوسرے ارکان کو کسی صورت حلف نہیں اٹھانے دوں گا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور

منگل 2 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وہ کسی صورت صوبائی اسمبلی میں خواتین اور اقلیتوں کی سیٹوں پر ممبران کو حلف نہیں اٹھانے دیں گے، یہ سیٹیں تحریک انصاف کی ہیں کسی اور کو نہیں دینے دیں گے۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عوام ہمیں قانون سازی اور آئین کے تحفظ کے لیے ووٹ دیتے ہیں، آئین کا تحفظ صرف ممبران اسمبلی کا نہیں بلکہ ہرشہری کا فرض ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ اس ملک میں بار بار آئین کو توڑا جارہا ہے، پہلے تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا اور پنجاب میں اپنی حکومت توڑی، جس کے بعد آئین کے مطابق 90 دن میں الیکشن ہونا تھے، انتخابات نہ کروا کر آئین کو توڑا گیا، اس کے بعد سلسلہ وار آئین توڑا جارہا ہے۔

’ہماری مخصوص نشستیں ہمیں نہیں دی گئیں، ہمارا انتخابی نشان لے لیا گیا، ہمارے پارٹی الیکشن کو متنازعہ بنا کر پارٹی کا انتخابی نشان ہم سے چھینا گیا، جس کے بعد مخصوص نشستیں بھی چھین لی گی۔‘

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ عمران خان غیرقانونی کیسز میں جیل میں ہیں، ایک دن یہ سارا نظام ایکسپوز ہوجائے گا، آئین میں کہیں نہیں لکھا کہ مخصوص نشستیں جس سیاسی جماعت کی نہیں بنتیں وہ اس کو نہیں دی جاسکتیں، ہماری سیٹیں دوسری سیاسی جماعتوں کو دے دی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں مخصوص نشستیں نہیں دی گئیں تو کیسے دیگر سیاسی جماعتوں کو یہ سیٹیں دی گئیں جبکہ آئین کے مطابق یہ ان کا حق نہیں بنتا۔

’میں بحیثیت وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا واضح طور پر کہہ رہا ہوں کہ ہم فائٹ کریں گے، ہم اس چیز کا مقابلہ کریں گے، ہم آخری حد تک جائیں گے اور آخری بال تک مقابلہ کریں گے، کسی بھی صورت اپنی خواتین اور اقلیتوں کی سیٹوں پر سمجھوتا نہیں کریں گے۔‘

صوبائی وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم غیرقانونی طور پر لوگوں کو حلف اٹھانے نہیں دیں گے اور اپنا حق لے کر دکھائیں گے۔ ’میں یہ سمجھتا ہوں پوری قوم کو سمجھنا چاہیے کہ وہ آئین کے لیے کھڑی ہو، آئین توڑنے کی سزا آرٹیکل 6 کے تحت سزائے موت ہے۔‘

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ 6 ججز کے خط کے معاملے پر سپریم کورٹ کا فل بینچ کیوں نہیں بن رہا، 9 مئی پہ جوڈیشنل کمیشن کیوں نہیں بنایا گیا، ابھی تک سائفر کے اوپر جوڈیشل کمیشن کیوں نہیں بنایا گیا، الیکشن میں بدترین دھاندلی ہوئی۔

انہوں نے کہا ’تحریک انصاف کی کورکمیٹی اجلاس میں ان معاملات پر فیصلہ ہوگا اور ہم اپنا لائحہ عمل دیں گے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فٹبالرز کو ڈیمنشیا اور دیگر دماغی امراض کے خدشات کیوں رہتے ہیں؟ بچاؤ کا حل سامنے آگیا

گوگل میپ کی ایک غلطی اور تاجر علی جمیل کے سفرِ آخرت کی کہانی

ریاستی اداروں کے خلاف الزامات کا کیس: سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

پی آئی کی نجکاری کا عمل مکمل ہونا نئے دور کا آغاز، معاشی اصلاحات کا سلسلہ جاری رہے گا، وزیراعظم شہباز شریف

آزاد کشمیر: 2 کھرب 86 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش، تنخواہوں اور پینشن میں 7 فیصد اضافہ

ویڈیو

کروڑوں کی گاڑی میں آم فروخت کرنے والا تعلیم یافتہ نوجوان

شوق کی کوئی قیمت نہیں، کوئٹہ کے نوجوان نے چھت کو گلستاں میں تبدیل کردیا

آزاد کشمیر انتخابات: مسلم لیگ ن انتخابی مہم کا آغاز کرکے دیگر سیاسی جماعتوں پر بازی لے گئی

کالم / تجزیہ

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں

اردو کے مہان ادیبوں کی پسندیدہ ہیروئن

دوست احباب ’کرائے‘ پر دستیاب ہیں