لاہور کی ساری سڑکیں،گلیاں پختہ اور روشن کرنے کا منصوبہ، وزیراعلیٰ مریم نواز نے 3 ماہ کی ڈیڈ لائن دیدی

منگل 2 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ صوبے میں صفائی مہم میں حکومت پنجاب کا ساتھ دیں، لاہور کی تعمیر و ترقی کے لیے بھی متعلقہ حکام کو 3 ماہ کی ڈیڈ لائن دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس میں لاہور کی تعمیروترقی پلان پر غور کیا گیا، اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے متعلقہ حکام کو ڈیڈ لائن دی کہ 3 ماہ میں یہ منصوبہ مکمل کیا جائے، وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ ہر10 دنوں بعد اس منصوبے پر عملدرآمد کا جائزہ لیں گی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاہور کی تمام چھوٹی بڑی سڑکوں کی تعمیر نو و مرمت کی جائے گی، اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے لاہور کی گلیاں پکی کرنے اور ٹف ٹائلز لگانے کے پروجیکٹ کی بھی منظوری دی ہے۔

اجلاس میں لاہور میں 2لاکھ 22 ہزار اسٹریٹ لائٹس کی بحالی کا اصولی فیصلہ کیا گیا اور لاہور کے 9 زونز میں ڈرینج اور سیوریج کی بحالی، تعمیر ومرمت کا جائزہ بھی لیا گیا۔

اس موقع پر سیور ماسٹر پلان اور واٹر ٹینک بنانے کے پراجیکٹ پر غور کیا گیا اور مریم نواز نے متعلقہ حکام سے جامع پلان طلب کرلیا ہے، واسا کو مشینری اور افرادی قوت کی ضروریات سے آگاہ کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

اجلاس میں لاہور کے تمام علاقے بتدریج واسا سروسز ایریا میں شامل کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا، وزیراعلیٰ مریم نواز نے لاہور کے تمام واٹر فلٹریشن پلانٹ فنکشنل کرنے کے لیے متعلقہ حکام کو احکامات جاری کیے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اجلاس میں شرکاء سے گفتگو میں کہا کہ وہ ہر گلی محلے کو صاف دیکھنا چاہتی ہیں، صفائی کی مہم میں عوام بھی حکومت کا ساتھ دیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟