زکٰوۃ فاؤنڈیشن آف امریکا اس وقت دنیا کے 40 ممالک میں کام کررہی ہے، فضل الرحمان

بدھ 3 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

زکوٰۃ فاؤنڈیشن آف امریکا کے سربراہ فضل الرحمان نے کہا کہ امریکا سے چلنے والی یہ فاؤنڈیشن دنیا بھر کے 40 ممالک میں کام کررہی ہے، اس فاؤنڈیشن میں دنیا کے مختلف ممالک کے  پڑھے  لکھے لوگ کام کر رہے ہیں۔ 2001 سے لے کر ابھی تک جتنے بھی بڑے واقعات ہوئے ان میں بھی زکوٰۃ فاؤنڈیشن نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ سب سے بڑھ کر فلسطین میں بے گھر اور متاثرۃ لوگوں کی مددکے لیے یہ فاؤنڈیشن کام کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 2005 کے بعد کام کر رہے ہیں لیکن اس سال جنوری میں باقاعدہ طور پر رجسٹریشن حاصل کی ہے، اور اپنا پہلا آفس قائم کیا ہے۔ سب سے پہلے لاہور میں ایک اسپتال بنا رہے ہیں جو 200 بیڈز پر مشتمل ہوگا، اس اسپتال میں دل کے امراض کا اسٹیٹ آف دی آرٹ علاج کیا جائے گا۔ رمضان میں بھی ہم نے کچی آبادیوں کے لیے افطار پروگرام کا آغاز کیا ہے اور مختلف علاقوں میں ان کو افطار کرا رہے ہیں۔  مزید کیا کیا اقدام کیے جا رہے ہیں یہ جاننے کے لیے انٹرویو دیکھیے

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp