صوبائی حکومتیں اشیائے خورونوش میں کمی کے لیے اقدامات کریں، وزیراعظم

جمعرات 2 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خور و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے اقدامات کریں۔

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے مہنگائی میں کمی کو عوام کے لیے اچھی خبر قرار دیتے ہوئے کہا کہ 2 سال میں مہنگائی کا کم ترین سطح پر آنا معاشی بہتری کا ثبوت ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ مہنگائی کی شرح 39 فیصد سے پہلے 20 فیصد اور اب 17 فیصد پر آگئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 16 ماہ میں جو محنت کی گئی اسے نگراں حکومت نے جاری رکھا اور یہ سب اسی کے ثمرات ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ معاشی سرگرمیوں میں تیزی سے عوام کو مزید ریلیف ملے گا اور پیٹرول کی قیمتوں میں کمی سے بھی عوام تک اس کا فائدہ منتقل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کے فضل وکرم سے اسی سمت میں چلتے رہنے سے عوام کی زندگیوں میں مزید بہتری ہوگی، سرتوڑ کوشش کر رہے ہیں کہ عوام کو جلد سے جلد زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے۔

قبل ازیں ادارہ شماریات نے ملک میں مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کی تھی جس کے مطابق مارچ 2024 کے مقابلے اپریل میں مہنگائی 0.43 فیصد کم ہوئی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق مہنگائی اپریل میں مہنگائی کم ہوکر اب 17.34 فیصد ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے ہنی مون کی تلخ یادیں سامنے آگئیں

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

فیفا، ارجنٹینا اور سازشی نظریات: حقائق کیا کہتے ہیں؟

کینسر علاج میں اہم پیشرفت، 58 سالہ خاتون کو جدید مدافعتی تھراپی دی گئی

عبدالعلیم خان نے ہر صوبے کو 3 حصوں میں تقسیم کرنے کی تجویز دے دی

ویڈیو

لائیوبلوچستان میں ترقی روکنے کے لیے دہشتگردی کی جاتی ہے، احساسِ محرومی اور نمائندگی کا بیانیہ حقائق کے منافی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘