معروف موبائل کمپنی ایپل نے صارفین کے لیے جلد نئی سافٹ ویئر اپڈیٹ متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، ٹیکنالوجی کمپنی کے مطابق آئی فون صارفین کے لیے آئی او ایس 17.5 کا پہلا بِیٹا ورژن نئی تبدیلیوں کے ساتھ جلد متعارف کرایا جائے گا۔
ٹیکنالوجی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایپل نئی سافٹ ویئر اپڈیٹ میں بہت ساری تبدیلیاں کرنے جارہا ہے، جیسے آئی او ایس 17.5 اپ ڈیٹ کے بعد یورپی یونین کے آئبیٹا ی فون صارفین ڈیویلپرز کی ویب سائٹ سے براہ راست ایپس کو ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے۔
مزید پڑھیں
علاوہ ازیں نئی سافٹ ویئر اپڈیٹ میں ایپل پوڈکاسٹ میں ٹرانسکرپٹ، چوری شدہ ڈیوائس کی حفاظت میں بہتری اور سری سمیت کئی اپ ڈیٹس شامل کی جائیں گی۔ ایپل کے مطابق نیا ویب ڈسٹریبیوشن فیچر کسی بھی وقت متوقع ہے، لیکن یہ فیچر یورپی یونین میں بڑے ڈیویلپرز تک ہی محدود ہوگا۔
ایپ کے مطابق ویب ڈسٹریبیوشن کا حصہ بننے کے لیے ڈیویلپرز کو ایپل ڈیویلپر پروگرام کا 2 یا اس سے زیادہ عرصے سے حصہ ہونا لازمی ہوگا اور ان کی ایپ کو گزشتہ برس کے دوران یورپی یونین کی حدود میں آئی او ایس ڈیوائسز پر 10 لاکھ سے زائد بار انسٹال ہونا ہوگا۔
ایپل نے اپنے فیچر فائنڈ مائے ایپ سے متعلق پچھلے سال اعلان کیا تھا کہ ایپل اور گوکل دونوں کمپنیاں اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے مل کر کام کریں گی جہاں ایک اسٹاکر صارفین کو ٹریک کرنے کے لیے ایئر ٹیگز جیسے لوازمات کا استعمال کرتا ہے۔
تاہم ممکن ہے کہ ایپل نے فائند مائے ایپ میں کوڈ کی ایک نئی لائن شامل کی ہے جس میں تجویز کیا گیا ہے کہ یہ فیچر جلد ہی رول آؤٹ ہوسکتا ہے، رپورٹ کے مطابق آئی او ایس 17.5 بیٹا ورژن میں ایپل نے فائنڈ مائی ایپ میں اسٹرنگز آف کوڈ شامل کیے ہیں جو آئی فونز کو ٹریکنگ لوازمات کی شناخت کرنے کی اجازت دے گا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فیچر بیٹا صارفین کے لیے فی الحال فعال نہیں ہے، لیکن امکان ہے کہ آئی او ایس 17.5 کے آفیشل ریلیز کے ساتھ دستیاب ہو جائے گا۔
واضح رہے ایپل کی جانب سے یہ تبدیلیاں یورپی یونین کے متعارف کردہ نئے ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ پر عمل درآمد کرنے کے لیے کی گئی ہیں۔