استنبول میں آتشزدگی سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے، پاکستان

جمعرات 4 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے ترکیہ کے شہر استنبول کے وسطی علاقے میں مہلک آتشزدگی میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہماری دعائیں اور ہمدردی متاثرین اور ان کے سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

بیان کے مطابق پاکستان کے عوام اور حکومت دکھ کی اس گھڑی میں ترکیہ کے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

واضح رہے کہ منگل کو ترکیہ کی ایک عمارت میں ہونے والی آتشزدگی میں 27 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp