اسلام آباد دھرنے کے لیے 30 ہزار تگڑے نوجوان درکار، پھر دیکھتے ہیں کون لاٹھیاں برساتا ہے، شیر افضل مروت

جمعرات 4 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ دیکھتے ہیں اسلام آباد دھرنے میں کون ہم پر لاٹھیاں برساتا ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ 30 ہزار لوگ اگر ساتھ ہوں تو پھر دیکھا جائےگا۔

شیر افضل مروت نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں مخصوص نشستوں پر حلف نہ لینے کا فیصلہ درست ہے، کیونکہ یہ نشستیں پی ٹی آئی کی ہیں، انہیں دیگر جماعتوں میں کیسے بانٹا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں اسلام آباد دھرنے کے لیے 30 ہزار تگڑے نوجوان درکار ہیں۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے 6 اپریل کو اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان کیا ہے، 8 فروری 2024 کو ہونے والے انتخابات کے بعد سے ہی پی ٹی آئی سراپا احتجاج ہے۔

پی ٹی آئی کا دعویٰ ہے کہ وہ عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی 170 نشستوں پر جیتی ہوئی تھی تاہم الیکشن کمیشن نے دھاندلی سے سیٹیں کم کیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp