چینی باشندوں کی سیکیورٹی: وزیراعظم کا ہر ماہ خود جائزہ لینے کا فیصلہ

جمعہ 5 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے تمام سیکیورٹی اداروں کو چینی باشندوں کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے اقدامات اٹھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کی عفریت کے ملک سے خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم کی زیرِ صدارت ملک میں امن و امان کی صورت حال کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس یہاں منعقد ہوا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردی کی عفریت کے ملک سے خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔

وزیرِاعظم نے وزارت داخلہ کو ملک میں دہشت گردی کے خاتمے اور صوبائی انسداد دہشت گردی محکمہ جات کی مزید بہتری کے لیے صوبوں سے تعاون بڑھانے کی ہدایت کی۔

وزیرِ اعظم نے ملکی سیکیورٹی بالخصوص مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے اجلاسوں کا ہر ماہ خود جائزہ لینے کا فیصلہ کیا۔

وزیرِاعظم نے تمام سیکیورٹی اداروں کو چینی باشندوں کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے اقدامات کی بھی ہدایت کی۔وزیرِاعظم نے سیکیورٹی ایس او پیز کے باقاعدگی سے آڈٹ کے لیے ایک جامع لائحہ عمل بنانے کی ہدایت کی۔

وزارت داخلہ نے اجلاس میں وزیرِاعظم کو ملکی مجموعی امن و سلامتی کی صورت حال اور وزارت کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی۔اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی، سکیورٹی اداروں کے سربراہان اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مری میں برفباری، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے متحرک

صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیا

مراد علی شاہ نے خط لکھ کر کراچی میں گرین لائن منصوبہ رکوایا، مصطفیٰ کمال

ووٹر کی عمر 18 سے بڑھا کر 25 سال کرنے سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں، احسن اقبال

صدر مملکت آصف علی زرداری سے اردن کے لیے نامزد سفیر میجر جنرل (ر) خرم سرفراز خان کی ملاقات

ویڈیو

’میں روز گل پلازہ کے اندر موجود اپنے پوتے کے لیے یہاں آکر بیٹھ جاتی ہوں‘، بزرگ خاتون غم سے نڈھال

شریف خاندان کی شاہی شادی، ڈمی رانا ثنا اللہ کی خصوصی گفتگو

میڈیا چینلز میں عشق عمران میں کون مبتلا؟ گل پلازہ میں چوریاں، پاکستان غزہ امن بورڈ کا حصہ بن گیا

کالم / تجزیہ

گل پلازہ کی آگ سے بننے والے دائرے

محمود خان اچکزئی نئے اپوزیشن لیڈر، نیا میثاق جمہوریت ہو گا؟

ہمارے شہر مر رہے ہیں