رمضان کے آخری عشرے کی آمد کے ساتھ ہی گلگت بلتستان میں عید کی تیاریاں زور و شور سے شروع ہوگئیں۔
مزید پڑھیں
مارکیٹوں میں شاپنگ کے لیے عوام کا ہجوم دکھائی دیتا ہے اور خواتین کی تیاریاں بھی عروج پر ہیں۔
گھر کے کام کاج سے فرصت ملتے ہی خواتین نے بیوٹی پارلر کا رخ کرنا بھی شروع کردیا ہے اور بیوٹی پارلروں میں جگہ کم پڑتی دکھائی دیتی ہے۔
خواتین کی عید کی تیاریوں میں سب سے اہم عنصر ان کا سجنا سنورنا ہوتا ہے اور ہر خاتون کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ عید پر مزید خوبصورت نظر آئیں۔
اس معاملے میں لڑکیاں آگے ہیں جنہوں نے ابھی سے ہی بیوٹی پارلرز کا رخ کرلیا ہے۔