سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا، گھر پہنچنے پر بچیوں نے استقبال کیا۔
We are Complete Fam!!!💗 pic.twitter.com/99Eq4DH4kc
— Hiba Fawad Chaudhary (@HibaFawadPk) April 5, 2024
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب کیس میں گرفتار سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا ہے، جس کے بعد وہ اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
عید سے چند روز قبل جیل سے رہائی کے بعد سابق وفاقی وزیر کے گھر پہنچنے پر ان کی بچیاں خوشی نہال ہوگئیں اور ان کا استقبال کیا۔
واضح رہےکہ سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نیب کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں قید تھے۔
نیز فواد چوہدری نے ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا، جس کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔