وزیراعظم شہباز شریف 3 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

ہفتہ 6 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اپنے وفد کے ہمراہ 3 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔

شہباز شریف علامہ اقبال ایئرپورٹ کی کمرشل فلائٹ سے 3 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوئے تھے، شہباز شریف کا وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔ جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

مزید پڑھیں

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف 6 سے 8 اپریل تک سعودی عرب میں قیام کے دوران وفد کے ہمراہ عمرہ ادا کریں گے اور مسجد نبویؐ میں نماز ادا کریں گے۔

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات بھی متوقع ہے۔ وزیراعظم سعودی ولی عہد کو دورہ پاکستان کی دعوت دیں گے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

دونوں رہنما علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی گفتگو کریں گے۔ دونوں ممالک کی قیادت برادرانہ تعلقات کو آگے بڑھانے اور اقتصادی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو باہمی طور پر فائدہ مند بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

ترجمان وزیر اعظم کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں، جن کی جڑیں مذہبی اور ثقافتی وابستگی پر ہیں۔ پاکستان کے عوام حرمین شریفین اور خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے لیے انتہائی احترام رکھتے ہیں۔

واضح رہے وزیراعظم کے وفد میں وزیرخارجہ اسحاق ڈار، وزیرخزانہ محمد اورنگزیب، وزیردفاع خواجہ آصف، عبد العلیم خان، عطاء اللہ تارڑ اور احد خان چیمہ شامل ہیں۔ وزیراعظم اور ان کے وفد کے ارکان کمرشل فلائٹ سے روانہ ہوئے اور دورے کے اخراجات اپنی جیب سے ادا کریں گے اور آج رات مدینہ منورہ میں قیام کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل