وزیر اعظم شہباز شریف پہلے غیر ملکی دورے پر کل سعودی عرب روانہ ہوں گے

جمعہ 5 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کل 2 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے، وہ رمضان المبارک کے آخری ایام 6 سے 8 اپریل تک سعودی عرب میں رہیں گے۔ وزیر اعظم کا انتخاب کے بعد یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہوگا۔

دورہ سعودی عرب میں وزیر خارجہ، وزیر دفاع اور دیگر بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے، تمام شرکا اہم ملاقاتوں کے علاوہ عمرہ اور مسجد نبوی میں نماز بھی ادا کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات متوقع ہے، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، دونوں رہنما علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

ترجمان وزیر اعظم کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں، جن کی جڑیں مذہبی اور ثقافتی وابستگی پر ہیں۔ پاکستان کے عوام حرمین شریفین اور خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے لیے انتہائی احترام رکھتے ہیں۔

دونوں ممالک کی قیادت برادرانہ تعلقات کو آگے بڑھانے اور اقتصادی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو باہمی طور پر فائدہ مند بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چین کی اہم دریا سے سمندر تک نہر کی تعمیر مکمل، ستمبر میں کھولنے کی تیاری

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

نیپال میں تباہی کا انتباہ 5 ماہ قبل کیا گیا، ہمالیائی گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کا انکشاف

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں