اقوام متحدہ کی مستقل رکنیت: فلسطینی درخواست پر سلامتی کونسل کا اجلاس کل ہوگا

اتوار 7 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اقوام متحدہ میں مالٹا کے مستقل مشن نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے سربراہ کی حیثیت سے رواں مہینے اعلان کیا تھا کہ سلامتی کونسل 8 اپریل پیر کے روز ایک اجلاس منعقد کرے گی، جس میں فلسطین کی جانب سے دائر کی گئی اقوام متحدہ کی مستقل رکنیت کی درخواست پر غور کیا جائے گا۔ مستقل رکنیت حاصل کرنے کے لیے فلسطین کو سلامتی کونسل کے 15 میں سے 9 ارکان کی حمایت حاصل کرنا ہوگی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مالٹا مشن نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا کہ 8اپریل پیر کے روز صبح 10 بجے سلامتی کونسل کا اجلاس ہوگا، جس میں فلسطین کو اقوام متحدہ کے مستقل رکن کے طور پر قبول کرنے کی درخواست پر مشاورت کی جائے گی۔ نئے ارکان کی اقوام متحدہ میں شمولیت کے لیے درخواست کو سلامتی کونسل کی کمیٹی میں بھیجنے کے لیے ضروری اقدامات پر بند اجلاس میں بحث کرنا ہوگی۔

اس عمل کے لیے فلسطین کے علاوہ (ویٹیکن سٹی) بھی اقوام متحدہ میں مستقل مبصر کی حیثیت سے شامل ہے۔ اقوام متحدہ کی رکنیت کے لیے کسی ملک کو قبول کرنے کے عمل کے لیے پہلے سلامتی کونسل کی جانب سے جنرل اسمبلی کو سفارش کی ضرورت ہوتی ہے۔

مستقل مبصر کا درجہ رکھنے والے ممالک بھی زیادہ تر اجلاسوں میں شرکت کر سکتے ہیں اور تقریباً تمام متعلقہ دستاویزات حاصل کرسکتے ہیں لیکن انہیں ووٹ دینے کا حق حاصل نہیں ہوتا۔

یاد رہے اس سے قبل 2011 میں بھی فلسطینی اتھارٹی نےاقوام متحدہ میں مکمل رکن کے طور پر شامل ہونے کی کوشش کی تھی لیکن مستقل مبصر کی حیثیت سے شامل نہیں ہوسکا تھا۔

واضح رہے کسی بھی ملک کو مستقل رکنیت دینے کی سفارش کو پورا کرنے کے لیے سلامتی کونسل کے 15 میں سے 9 ارکان کو اس درخواست کے حق میں ووٹ دینا ہوتا ہے۔ تاہم شرط یہ بھی ہے کہ کونسل کے 5 مستقل ارکان میں سے کسی نے درخواست کے خلاف ووٹ نہ دیا ہو۔

سلامتی کونسل کے مستقل ارکان میں امریکا، برطانیہ، روس، چین اور فرانس شامل ہیں۔ سلامتی کونسل کی جانب سے سفارش ہو جانے کی صورت میں درخواست کو جنرل اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ جنرل اسمبلی میں منظوری کے لیے رکن ملکوں کی دو تہائی ووٹوں کی حمایت ضروری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور صومالیہ میں بحری دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

چین کی طرز پر اسلام آباد میں لا انفورسمنٹ انویسٹی گیشن سینٹر قائم ہوگا، محسن نقوی

پاکستان اور امریکا کا دہشتگردی کے خلاف تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

خواتین نے مینگرووز کے جنگلات بحال کرکے دارالحکومت کو سمندر کے خطرات سے بچانا شروع کردیا

افغانستان دہشتگرد گروہوں کی محفوظ پناہ گاہ بن چکا، عالمی برادری مؤثر اقدامات کرے، پاکستان

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ