چینی سفیر سے ملاقات: عالمی برادری کی لاپرواہی بھارت کو دہشتگردی کا لائسنس دینے کے مترادف ہے، عبداللہ گل

اتوار 7 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین کے سفیر جیانگ زیدونگ سے تحریک جوانان پاکستان کے چیئرمین محمد عبداللہ حمید گل نے تفصیلی ملاقات کی ہے جس میں پاکستان اور دنیا بھر میں بھارت کی بڑھتی ہوئی دہشت گردی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق عبداللہ گل نے چینی سفیر سے ملاقات میں کہا کہ ’ بھارت کے وزیر دفاع کس طرح پاکستان میں ہونے والے قتل عام کا اعتراف کر رہے ہیں۔ اس کے باوجود کسی بھی بین الاقوامی امن تنظیم نے اس کا نوٹس نہیں لیا۔

سی پیک منصوبے کو ناکام بنانے کیلئے بھارت نے بشام میں چینی انجینیئرز پر حملہ کیا

انہوں نے عالمی برادری کی لاپرواہی کو بھارت کو دہشت گردی کا لائسنس دینے کے مترادف قرار دیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بھارت نے چین اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے اور سی پیک جیسے عظیم منصوبے کو متاثر کرنے کے لیے بشام میں چینی انجینیئرز پر حملہ کیا ہے۔

 اس موقع پر چینی سفیر نے پاکستان اور چین کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں مرحوم جنرل (ر) حامد گل کے کردار کو سراہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp