وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر افطار ڈنر میں شرکت

اتوار 7 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر افطار ڈنر میں شرکت کی ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہوئی۔

 وزیراعظم نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صحت کے لیے دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اور سعودی حکام کی جانب سے اپنے اور وفد کے پرتپاک استقبال پر شکریہ ادا کیا۔

دونوں رہنماؤں نے دیرینہ برادرانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا، اور مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

یاد رہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کو افطار کی خصوصی دعوت دی تھی۔

یہ بھی واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اپنے وفد کے ہمراہ گزشتہ روز سعودی عرب پہنچے تھے۔ شہباز شریف کا وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔ جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ نے بتایا تھا کہ وزیراعظم شہبازشریف 6 سے 8 اپریل تک سعودی عرب میں قیام کے دوران وفد کے ہمراہ عمرہ ادا کریں گے اور مسجد نبویؐ میں نماز ادا کریں گے۔

وزیراعظم کے وفد میں وزیرخارجہ اسحاق ڈار، وزیرخزانہ محمد اورنگزیب، وزیردفاع خواجہ آصف، عبد العلیم خان، عطاء اللہ تارڑ اور احد خان چیمہ شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’پاکستان آنے کے لیے ترس رہا ہوں‘، انیل کپور کی ویڈیو دوبارہ وائرل

ایک ہی بال پر چھکا بھی اور وکٹ بھی، یہ عجیب واقعہ کیسے ہوا؟

محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب اور سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری سے ملاقاتیں

پاک افغان مذاکرات ناکام، خواجہ آصف نے طالبان کو وارننگ دے دی

کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر راکٹ حملہ

ویڈیو

پاک افغان مذاکرات ناکام، خواجہ آصف نے طالبان کو وارننگ دے دی

بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے بڑھتے مسائل، پاکستان کو کتنے ارب ڈالر کا نقصان ہورہا ہے؟

گول گپے، جو فاسٹ فوڈ کے دور میں بھی مقبول ہیں

کالم / تجزیہ

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟

کیا افغانستان دوست ہے؟

پاک افغان مذاکرات کی ناکامی، افغان طالبان کو فیل کرے گی