سعودیہ، امارات اور قطر میں چاند نظر نہیں آیا، عید بدھ کو ہوگی

پیر 8 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا لہٰذا وہاں عید بدھ  10 اپریل کو ہوگی۔

شوال کا چاند دیکھنے کے لیے سعودی عرب کے مختلف شہروں کی آبزرویٹریوں میں اجلاس ہوئے۔

علاوہ ازیں سعودی سپریم کورٹ نے شہریوں سے بھی چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی تاہم مملکت میں کہیں سے بھی رویت ہلال کی شہادت نہیں ملی۔

لہٰذا چاند نظر نہ آنے کے باعث اعلان کیا گیا ہے کہ اب عید یکم شوال 1445 ہجری اب 10 اپریل بروز بدھ ہوگی۔

سعودی رائل کورٹ نے اعلان کرتے ہوے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ کل بروز منگل ماہ رمضان کا اختتام ہو گا اور بدھ کو عید الفطر کا پہلا دن ہو گا۔

قبل ازیں ماہرین فلکیات نے سعودی عرب میں عید الفطر بدھ کو ہونے کا امکان ظاہر کردیا تھا۔

متحدہ عرب امارات اور قطر

متحدہ عرب امارات اور قطر میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔

متحدہ عرب امارات میں بھی چاند دیکھنے کے لیے اجلاس ہوا تاہم پورے ملک میں کہیں سے بھی چاند دکھائی دینے کی شہادت نہیں ملی۔

بعد ازاں کمیٹی نے اعلان کیا کہ متحدہ عرب امارات میں کل 30 واں روزہ رکھا جائے گا اور 10 اپریل عید ہوگی۔

دوسری جانب قطر میں بھی چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد وہاں بدھ کو عید منائی جائے گی۔

افغانستان

اُدھر افغانستان میں بھی شوال کا چاند دیکھنے کے لیے بھی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا تاہم کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی شہادت نہیں ملی جس کے بعد اعلان کردیا گیا کہ عید بدھ کو ہوگی۔

یورپ و آسٹریلیا

 اس کے علاوہ لندن اور آسٹریلیا میں بھی بدھ کو عید الفطر منائی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیلی پارلیمان میں اذان اور نماز کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی کا متنازع بل منظور

ایپل کا 2027 تک 5 نئے آئی فون متعارف کرانے کا منصوبہ، چین سے میموری چپس حاصل کرنے کا بھی امکان

باغبانپورہ  اسکول حادثہ : مریم نواز کا فوری نوٹس، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم

سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ،فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز