تعیناتی کے 10 دن گزرنے کے باوجود آئی جی اسلام آباد نے اب تک چارج کیوں نہ سنبھالا؟

پیر 8 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر داخلہ محسن نقوی عہدے کا چارج سنبھالتے ہی اسلام آباد پولیس میں اپنی ٹیم لانے کے لیے کوشاں ہیں۔ آئی جی اسلام آباد ناصر اکبر کی جگہ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور علی ناصر کو آئی جی اسلام آباد تعینات کیا گیا تام 10 دن گزرنے کے باوجود انہوں نے ابھی تک آئی جی اسلام آباد کا چارج نہیں سنبھالا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے آئی جی اکبر ناصر کو تبدیل کرکے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور علی ناصر کو آئی جی اسلام آباد تعینات کرنے کی سمری بھیجی گئی تھی جو 29 مارچ کو منظور ہوئی جس کے بعد علی ناصر کی آئی جی اسلام آباد تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا، اس کے فوری بعد اکبر ناصر نے آئی جی اسلام آباد کے عہدے کا چارج چھوڑ دیا۔

نئے آئی جی اسلام آباد کی تعیناتی کے 10 دن گزرنے کے باوجود آئی جی اسلام آباد نے چارج نہیں سنبھالا ہے، اس وقت ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد بخاری  قائم مقام آئی جی اسلام آباد کا چارج سنبھالے ہوئے ہیں۔

وی نیوز نے یہ جاننے کی کوشش کی کیا وجہ ہے کہ اب تک آئی جی اسلام آباد کا عہدہ خالی ہے تو معلوم ہوا کہ پنجاب حکومت نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور علی ناصر کی خدمات وفاق کو دینے سے معذرت کر لی ہے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس نے وی نیوز کو بتایا کہ علی ناصر ابھی تک اسلام آباد نہیں آئے، جب آئیں گے تب ہی چارج سنبھالیں گے۔ دوسری جانب اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق علی ناصر کی تعیناتی منسوخ کرنے کی کوئی تجویز فی الحال زیر غور نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے وفاق سے درخواست کی گئی ہے کہ اگر صوبے سے افسران کا تبادلہ کرنا ہے تو پنجاب حکومت کو پہلے اعتماد میں لیا جائے، افسران کے فوری تبادلوں سے اداروں کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی آئی جی پنجاب عثمان انور کو بھی سیکریٹری داخلہ تعینات کرنا چاہتے ہیں تاہم وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز عثمان انور کو ہی آئی جی پنجاب کے عہدے پر برقرار رکھنا چاہتی ہیں، اسی لیے عثمان انور کو سیکریٹری داخلہ تعینات نہیں کیاجا سکا۔

ذرائع کے مطابق، افسران کے تبادلوں کے حوالے سے پنجاب حکومت نے وفاق کو کہا ہے کہ جو افسران صوبے میں کام کررہے ہیں، انہیں صوبے میں ہی کام جاری رکھنے دیا جائے، افسران کے تبادلوں سے پہلے سے جاری منصوبوں کی جلد تکمیل متاثر ہوگی، اگر وفاق نے یا وزیر داخلہ نے اپنی ٹیم بنانی ہے تو کسی اور صوبے یا ادارے سے افسران کو لایا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟