کرسٹیانو رونالڈو بمقابلہ لیونل میسی: کس کی مارکیٹ ویلیو زیادہ؟

پیر 8 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی دور حاضر میں فٹبال کے بہترین اور مقبول ترین کھلاڑی ہیں۔ یہ دونوں کھلاڑی گزشتہ کئی سال سے فٹبال کی دنیا پر راج کررہے ہیں۔ ان کا شمار دنیا کے مہنگے ترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے، لیکن دنیا بھر میں لوگ جاننا چاہتے ہیں کہ ان دونوں کھلاڑیوں میں زیادہ معاوضہ کون سا کھلاڑی حاصل کرتا ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، کرسٹیانو رونالڈو کی موجودہ مارکیٹ ویلیو 15 ملین یورو ہے، جبکہ لیونل میسی مارکیٹ ویلیو 35 ملین یورو ہے۔ ان دونوں کھلاڑیوں کی مارکیٹ ویلیو میں فرق پہلے کی نسبت کم ہوگیا ہے، جوکہ پہلے زیادہ ہوا کرتا تھا۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ انٹر میامی اسٹار لیونل میسی کی ویلیو میں حالیہ دنوں میں 5 ملین یورو کی کمی واقع ہوئی ہے، جب کہ النصر کے لیجنڈ پلیئر رونالڈو کی قیمت جون 2023 کے بعد سے وہی ہے۔

ڈیوڈ بیکھم کی انٹر میامی میں شمولیت کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب میسی کی مارکیٹ ویلیو میں کمی واقع ہوئی ہے۔ اس سے پہلے، جب وہ پیرس سینٹ جرمین کے لیے کھیلتے تھے تو ان کی مارکیٹ ویلیو 35 ملین یورو تھی۔

رپورٹ کے مطابق، میسی کی 2009 سے رونالڈو سے زیادہ مارکیٹ ویلیو ہے۔ آخری بار رونالڈو کے پاس میسی سے زیادہ مارکیٹ ویلیو 2008 میں تھی، رونالڈو اس وقت 23 برس کے تھے اور ان کی مارکیٹ ویلیو 60 ملین یورو تھی، جب کہ میسی اس وقت 21 برس کے تھے اور ان کی ویلیو55 ملین یورو تھی۔

تاہم، اس کے بعد میسی نے رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا اور2018 میں اپنی بلند ترین مارکیٹ ویلیو 30 ملین یورو تک پہنچ گئے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ 2014 میں رونالڈو کی مارکیٹ ویلیو میسی سے دگنی رہی۔ اس وقت ان کی عمر 29 برس تھی اور ان کی مارکیٹ ویلیو 120 ملین یورو تک پہنچ گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp