میں ریکارڈز فالو نہیں کرتا، ریکارڈز مجھے فالو کرتے ہیں: کرسٹیانو رونالڈو

منگل 28 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی پرو لیگ میں زیادہ سے زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ قائم کر دیا۔

النصر کے رونالڈو کے الاتحاد کے خلاف 2 گول سے مجموعی گول 35 ہوگئے۔ اس سے پہلے 2019 میں عبدالرزاق حمداللہ نے 34 گول کیے تھے۔

سعودی پرو لیگ کے سیزن میں سب سے زیادہ گو ل کا ریکارڈ بنانے والے رونالڈو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ میں ریکارڈزفالو نہیں کرتا بلکہ ریکارڈز مجھے فالو کرتے ہیں۔

ریال میڈرڈ اور مانچسٹر یونائیٹڈ کے سابق لیجنڈ نے بھی النصر کے لیے اس سیزن میں اپنے گولوں کی تعداد 50 تک کر لی ہے۔


اس سے قبل معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو 2024 کے سب سے زیادہ کمانے والے ایتھلیٹ بھی قرار دیے جا چکے ہیں۔

غیر ملکی جریدے نے 2024 میں سب سے زیادہ کمانے والے 50 ایتھلیٹس کی فہرست جاری کی۔ فہرست کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے 12 ماہ کے دوران 26 کروڑ ڈالرز کما کر دیگر تمام کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ہوشربا انکشافات، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش

’وہ اپنا ذہنی توازن کھو رہے ہیں‘، جھیل کا نام تبدیلی کرنے کے فیصلے پر امریکیوں کی ٹرمپ پر تنقید

عمران خان کے بچوں کی طرح غزہ کے قیدیوں کے بچوں کو بھی بولنے کا موقع دیں، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کو جواب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

ویڈیو

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں