کرسٹیانو رونالڈو رات 10 بجے کے بعد بات کیوں نہیں کرتے؟

منگل 14 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پرتگال کے لیجنڈ فٹ بالر اور سعودی کلب النصر کے اسٹار پلیئر کرسٹیانو رونالڈو اپنی بے مثال فٹنس اور سخت ٹریننگ کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہیں۔ وہ 39 سال کی عمر میں اس وقت بھی بہترین فارم میں ہیں۔ اپنے فٹبال کیریئر میں وہ 5 ’بیلون ڈی اور ایوارڈ‘ اور کئی چیمپئنز لیگ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔

رونالڈو فٹبال کی دنیا کے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی ہیں۔ رواں سیزن میں اب تک وہ 48 گول کرچکے ہیں۔ جبکہ کلب اور انٹرنیشنل لیول پر وہ مجموعی طور پر 890 گول کرچکے ہیں۔

اپنی اس کامیابی کو پانے کے لیے رونالڈو نے سخت ٹریننگ کے علاوہ اپنی جسمانی اور ذہنی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے بھی سخت محنت کی ہے۔

حال ہی میں وہ ایک ٹیک کمپنی کے گلوبل ایمبیسیڈر بھی بنے ہیں۔ اس موقع پر ان سے سوال کیا گیا کہ وہ کیسے خود کو ذہنی تناؤ سے دور رکھتے ہیں۔

کرسٹیانو رونالڈو کے جواب نے سب کو حیران کردیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ رات 10 بجے کے بعد فون پر کسی سے کوئی بات نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا، ’ایسا میں اپنے ذہنی سکون کے لیے کرتا ہوں کیونکہ بات کرنے سے ذہنی سرگرمی کا آغاز ہو جاتا جبکہ میں رات کو پرسکون ہوکر سونا چاہتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی انہیں رات 10 بجے کے بعد کال کرنے کی زحمت نہ کرے تاوقتیکہ کوئی ایمرجنسی ہو یا کسی دوست کو ان کی ضرورت ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور: حبیب جالب کی بیٹی کا ڈھابہ ہٹانے پر تنازع، انتظامیہ نے ماڈل ریڑھی دینے کی یقین دہانی کرا دی

ایشین کرکٹ کونسل الیکشن، تاریخ رقم ہو گئی، بھارت کو شکست، پاکستان نے تینوں نشستیں جیت لیں

تیزاب حملے کا شکار ڈاکٹر ماہ نور ناصر کے لیے بڑا اعزاز، اہم سڑک ان کے نام سے منسوب کردی گئی

آزاد کشمیر کے نئے وزیر اعظم کے نام پر نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کی مشاورت

بھارت میں اسکول کی عمارت نہ بننے پر بچوں کا احتجاج، کلاسز میں جانے سے انکار

ویڈیو

ٹرمپ کی ایران کیخلاف معاشی جنگ تیز کرنے کی تیاری، تہران نے جوابی کارروائی کی دھمکی دے دی

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی پبلک سیفٹی ایپ، خصوصی افراد کے لیے مؤثر سہولت

میدان میں حریف کھلاڑی کو تھپڑ مارنے پر سپر اسٹار لیونل میسی پر جرمانہ عائد

کالم / تجزیہ

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟