آج سال 2024 کا پہلا سورج گرہن، کہاں کہاں دیکھا جاسکے گا؟

پیر 8 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سال 2024 کا پہلا اور مکمل سورج گرہن آج ہوگا۔ یہ سورج گرہن اگلے 20 سال تک دوبارہ نہیں دکھائی دے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، رواں سال کا یہ پہلا سورج گرہن پاکستان میں نہیں دیکھا جاسکے گا۔ البتہ یہ سورج گرہن یورپ کے مغربی حصے، امریکا اور کینیڈا میں دیکھا جاسکے گا۔

یہ سورج گرہن سب سے پہلے میکسیکو میں مقامی وقت کے مطابق دن میں 11 بجے کے بعد دیکھا جاسکے گا۔ اس وقت چاند سورج کے سامنے آجائے گا اور زمین کے کچھ حصے میں اندھیرا چھا جائے گا۔ امریکا اور کینیڈا میں سورج گرہن کہیں مکمل اور کہیں جزوی ہوگا۔

مکمل سورج گرہن چونکہ 8 اور 9 اپریل کے درمیان ہوگا اس لیے پاکستان میں رات ہونے کے سبب یہ پاکستان میں نہیں دیکھا جاسکے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجکر 42 منٹ پر ہوگا۔ رات 11 بجکر 17 منٹ پر سورج گرہن اپنے عروج پر ہوگا اور اس کا اختتام رات 1 بجکر 52 منٹ پر ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp