سورج گرہن عروج پر، پاکستان میں نہیں دیکھا جاسکے گا

منگل 9 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رواں سال کا پہلا مکمل سورج گرہن جاری ہے تاہم یہ پاکستان میں نہیں دیکھا جاسکتا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن کا آغاز شمالی میکسیکو میں رات 8 بج کر 42 منٹ (پاکستانی وقت) پر ہوا اور رات 11 بج کر 17 منٹ پر سورج گرہن اپنے عروج پر پہنچ گیا۔

سب سے پہلے سورج گرہن میکسیکو پھر ٹیکساس، اوکلاہوما اور آرکنساس سمیت دیگر شمال مشرقی امریکی ریاستوں اور کینیڈا کے مشرقی صوبوں اور یورپ کے مغربی حصے میں بھی دیکھا جاسکے گا۔

مکمل سورج گرہن جنوبی امریکی ممالک میں دیکھا گیا۔ قبل ازیں جنوبی امریکا میں سنہ 1918 یعنی 106 برس قبل مکمل سورج گرہن دیکھا گیا تھا اور اگلی مرتبہ ایسا ہونے کا امکان سنہ 2079 سے پہلے نہیں ہے۔

سورج گرہن کا اختتام  پاکستانی وقت کے مطابق 9 اپریل کی رات 1 بج کر 52 منٹ پر ہوگا۔

مکمل سورج گرہن سے مراد کیا ہے؟

مکمل سورج گرہن کا عمل اس وقت ہوتا ہے جب چاند سورج اور زمین کے درمیان آکر سورج کی روشنی کو مکمل طور پر روک دیتا ہے جس سے کچھ سیکنڈز  یا  چند منٹ کے لیے مکمل طور پر اندھیرا ہو جاتا ہے اور دن میں رات کا سماں ہوتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور سری لنکا کی مشترکہ فوجی مشق ’شیک ہینڈز II‘ کا تربیلا میں آغاز

شرح سود میں اضافے پر تاجر تنظیمیں مایوس، معاشی بحالی سے متصادم قرار دیدیا

ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کی پیشکش کردی، صدر ٹرمپ تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں، ترجمان وائٹ ہاؤس

فیلڈ مارشل کو اللہ نے عزت دی، ایسا مقام پاکستان کو اس سے قبل کبھی نہیں ملا، گورنر پنجاب

سیکیورٹی فوسز نے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی، طالبان چوکیاں تباہ

ویڈیو

پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی کی کوششیں: شاندار ماضی، موجودہ زوال اور پنجاب حکومت کے بڑے فیصلے

خیبرپختونخوا حکومت آئینی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہی، وفاق کے ساتھ بہتر تعلقات ہونے چاہییں، سابق گورنر حاجی غلام علی

کیا ایران امریکا مذاکرات بحال ہوں گے؟پاکستانی شہری کیا سوچتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا بلف

ایران، امریکا مذاکرات: اعصاب کی جنگ کون جیتے گا؟

مذاکرات میں پاکستان اتنی دلچسپی کیوں لے رہا ہے؟