’خواتین گھریلو مکھیاں‘، رابی پیرزادہ نے عدنان صدیقی کے بیان کی حمایت کر دی

پیر 8 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عدنان صدیقی شوبز انڈسٹری کا ایک بڑا نام ہیں اور وہ پاکستان کے بہت کامیاب اسٹار ہیں۔ انہیں حال ہی میں ایک سرکاری ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے اور وہ اسکرین پر مختلف کردار کرنے کے ساتھ ساتھ بڑے پروڈکشن میں بھی اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔

عدنان صدیقی آج کل ندا یاسر کی فلم ’ شانِ شعور‘ میں نظر آنے کے بعد کافی تنقید کی زد میں آئے تھے۔ انہوں نے خواتین کے بارے میں توہین آمیز انداز میں بات کرتے ہوئے انہیں ’گھریلو مکھی ‘ کے القاب سے پکارا۔

عدنان صدیقی کا کہنا تھا کہ خواتین ’گھریلو مکھیوں‘  کی طرح ہوتی ہیں، اگر آپ ان کا پیچھا کرتے ہیں تو وہ آپ سے دور بھاگتے ہیں اور جب آپ ان کی فکر کرنا چھوڑ دیتے ہیں تو آپ کے ہاں سکونت اختیار کر لیتی ہیں۔ عدنان صدیقی کی یہ بات دوسرے لوگوں کو بالکل بھی پسند نہیں آئی، سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد عدنان صدیقی نے معافی بھی مانگ لی۔

سابق اداکارہ اور آرٹسٹ رابی پیرزادہ اب عدنان صدیقی کے بیان کا دفاع کرنے کے لیے سامنے آئی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ عدنان صدیقی کو ایسا نہیں کہنا چاہیے تھا لیکن شاید انہیں ایسے حالات کا سامنا کرنا پڑا جہاں انہیں خواتین کے حوالے سے ایسا محسوس ہوا۔

رابی پیرزادہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے عاطف اسلم اور علی ظفر جیسے بہت سے ستاروں کے ساتھ کنسرٹ کے لیے سفر کیا جس دوران انہوں نے دیکھا کہ خواتین ان ہیروز اور اسٹارز کے ساتھ سیلفی لینے کے لیے ان پر چڑھ دوڑتی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ سبھی سپر اسٹار ان خواتین سے دور بھاگنے کی کوشش کر رہے تھے لیکن یہ خواتین ان کے ساتھ چمٹنے رہنے کی ہی کوشش کرتی تھیں۔

رابی پیرزادہ نے مزید کہا کہ ہوسکتا ہے کہ عدنان صدیقی کو بھی کچھ ایسے ہی حالات کا سامنا کرنا پڑا ہو اور ایسا محسوس ہوا ہو کہ خواتین گھریلو مکھیوں کی طرح ہیں، جنہیں دور بھاگاتے ہیں لیکن  وہ پھر چمٹ جاتی ہیں ۔

رائی پیرزادہ نے کہا کہ ہم خواتین کو گھریلو مکھیوں کی طرح نظر نہ آنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی چاہئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp