پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 1057پوائنٹ اضافے کے ساتھ 70ہزار677 پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کر گیا۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کوعیدالفطر کی تعطیلات سے ایک روزقبل کاروبار میں تیزی کا نیا ریکارڈ قائم ہوا اور کے ایس ای 100 انڈکس 694.73 پوائنٹس (1 فیصد) کے اضافہ کے بعد70314.71 پوائنٹس پربند ہوئی۔
مزید پڑھیں
کاروباری سرگرمیوں کے دوران 341 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا، 180 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 156 کی قیمتوں میں کمی جبکہ 15 کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہو۔
مارکیٹ میں مجموعی طوپر38 کروڑ، 93 لاکھ، 96ہزار، 548 حصص کا لین دین ہوا، جن کی مالیت 17.27 ارب روپے تھی۔
گزشتہ روز ورلڈ کام ٹیلی کام لیمیٹڈ کے 3کروڑ، 43 لاکھ، 72 ہزار807 حصص، پاکستان انٹرنیشنل بلک ٹرمینل کے 2کروڑ، 78 لاکھ، 19 ہزار اورپی آئی اے کے 1 کروڑ، 90 لاکھ، 39ہزارحصص کالین دین ہوا۔