پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، 100 انڈیکس نئی حد عبور کرگیا

پیر 22 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان رہا اور 100 انڈیکس نئی حد عبور کرگیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری روز کے آغاز سے ہی مثبت رجحان رہا اور اس دوران 100 انڈیکس 71 ہزار کی حد تک پہنچ گیا۔

جب کاروباری روز کا اختتام ہوا تو 100 انڈیکس 523 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 71 ہزار 433 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں ایک موقع ایسا بھی آیا جب 100 انڈیکس 71 ہزار 861 پوائنٹس پر ٹرید کررہا تھا۔

یاد رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کئی روز سے مثبت رجحان ہے اور 100 انڈیکس روزانہ نئے ریکارڈ قائم کررہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp