’عید پر ثانیہ مرزا کو مس کیا‘، شعیب ملک

بدھ 10 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یوں تو ایک عیدالفطر سے دوسری عید الفطر کے درمیان 12 مہینے ہوتے ہیں، مگر اس مدت میں کسی کی زندگی کتنی بدل سکتی ہے، یہ جاننا ہو تو ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی کہانی سے جانا جاسکتا ہے۔

گزشتہ سال جب ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے درمیان بات ان بن سے بڑھ کر جب علیحدگی کی خبروں تک پہنچی تو عائشہ کو چھوڑ کر ثانیہ سے بیاہ رچانے والے اسٹار کرکٹر شعیب ملک نے خبروں جھٹلایا اور انہیں افواہ قرار دیا تھا۔

’عید پر ثانیہ مرزا کو مس کیا‘، شعیب ملک

شعیب ملک نے اپنے اور ثانیہ مرزا کے درمیان جدائی کی ان خبروں کے جواب میں کہا تھا کہ’طلاق کی افواہوں کے درمیان انہوں نے عید پر ثانیہ مرزا کو مس کیا‘۔ اتنا نہیں بلکہ شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ’ عید پر میں یہ کہنا چاہوں گا کہ اگر ہم اکٹھے ہوتے تو بہت اچھا ہوتا۔ لیکن وہ آئی پی ایل میں شوز کر رہی ہیں۔ اس لیے ہم ساتھ نہیں ہیں۔ ہم ہمیشہ کی طرح پیار بانٹتے ہیں‘۔

مگر آج ٹھیک سال بعد کا منظرنامہ یہ عائشہ کو چھوڑ کر ثانیہ کے پلو سے بندھنے والے شعیب ملک ’تو نہیں اور سہی، اور نہیں اور سہی‘ کی تصویر بنے تیسرا بیاہ رچا چکے ہیں۔ جب کہ دوسری طرف ٹینس کے میدان کی فاتح ثانیہ ازدواجی میدان میں پریشانیوں میں گِھر چکی ہیں۔

’بیٹا اذہان پریشان ہے اس کے لیے جو کرنا چاہیے وہ نہیں کر پارہی‘

سابقہ بھارتی ٹینس اسٹارثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ بیٹے اذہان کے لیے جو کچھ انہیں کرنا چاہیے وہ نہیں کر پا رہیں، کیونکہ یہ سب کچھ کرنا آسان نہیں بلکہ انتہائی مشکل کام ہے۔

اس حوالے سے ثانیہ مرزا کا مزید کہنا ہے کہ وہ اپنے پیشہ وارانہ کیریئر کے ساتھ ساتھ ایک ماں کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں نبھا رہی ہیں۔

ثانیہ کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے لیے ماں سے زیادہ ’ورکنگ وومن‘ کی اصطلاح زیادہ پسند ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ انہیں اس بات سے تکلیف محسوس ہوتی ہے کہ وہ اپنے بیٹے کے لیے کچھ زیادہ نہیں کر رہی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سرینگر: پولیس اسٹیشن میں خوفناک دھماکا، 9 اہلکار ہلاک، 27 زخمی

2 سال بعد سینچری اسکور کرکے بابر اعظم نے مخالفین کو کیا پیغام دیا؟

وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کا حیات میڈیکل کمپلیکس پشاور کا ہنگامی دورہ

افغانستان دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں، کالعدم ٹی ٹی پی کن علاقوں میں موجود ہے؟

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نادرا کی جانب سے نکاح کے بعد ریکارڈ اپڈیٹ لازمی قرار دینے پر شہریوں کا ردعمل کیا ہے؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے