نیتن یاہو غلطی پر ہیں، اسرائیلی جارحیت پر امریکی صدر بول پڑے  

بدھ 10 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر جو بائیڈن نے غزہ میں سرائیلی کی بے لگام جارحیت کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بنایا ہے، جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ غزہ کے معاملے میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو غلطی کر رہے ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ غزہ کے معاملے میں اسرائیلی وزیراعظم کے اقدام سے اتفاق نہیں ہے، اس معاملے میں نیتن یاہو غلطی کر رہے ہیں۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ غزہ میں امدادی تنظیم کی گاڑیوں پر حملہ اشتعال انگیزی ہے، وہاں خوراک اور ادویات کی مکمل رسائی ہونی چاہیے۔

امریکی صدر اسرائیلی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی صرف جنگ بندی کا مطالبہ کریں، اور آئندہ 6-8 ہفتوں تک خوراک اور ادویات تک مکمل رسائی کی اجازت دیں۔

واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا ہے عالمی دباؤ کی کوئی اہمیت نہیں، ہم نے رفح آپریشن کی تاریخ طے کر لی ہے، رفح آپریشن ہو کر رہے گا۔

7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت میں اب تک ہزارہا فلسطینی شہید و زخمی ہوچکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp