بڑھتی مہنگائی اور مصروفیات میں وقت اور پیسے کیسے بچائیں؟

اتوار 8 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بڑھتی مہنگائی اور روز مرہ کے اخراجات میں جہاں پیسوں کو بچانا بہت مشکل کام ہے وہیں مصروف زندگی میں وقت کی بچت بھی ناممکن لگتا ہے لیکن آج ہم آپ کی اس مشکل کو دور کرتے ہیں اور آپ کو کچھ ایسے طریقے بتاتے ہیں جن سے آپ کا وقت اور پیسے دونوں بچ سکتے ہیں۔

بجلی کا استعمال:
گھر میں غیر ضروری برقی آلات کا استعمال کم کیا جائے اور اپنے کمرے سے نکلتے وقت لائٹ اور پنکھوں کو بند کردیں اس سے آپ کے بجلی کے بھاری بھرکم بل میں کمی آئے گی۔

کافی:
کافی پینا لوگوں کو پسند ہوتا ہے جس کیلئے وہ کافی شاپ پر اپنے پیسے اور وقت دونوں کو خرچ کرتے ہیں لیکن کافی کے کم استعمال سے اور گھر میں کافی بنا کر آپ پیسے اور وقت دونوں کو بچا سکتے ہیں۔

کپڑوں کی خریداری:
بڑی تعداد میں لوگ اپنی تنخواہ کپڑوں کی خریداری میں لگاتے ہیں، بہتر سے بہترین کی تلاش میں مارکیٹوں کے چکر لگائے جاتے ہیں جس میں وقت اور پیسے دونوں ضائع ہوتے ہیں، ضرروت کے مطابق شاپنگ سے تنخواہ کا کچھ حصہ بچ سکتا ہے۔

کیش کا استعمال:
اگر آپ نے شاپنگ کرنی ہے تو کیش سے ہی کیجیے کیونکہ کریڈٹ کارڈ کے استعمال سے شاپنگ زیادہ کی جاتی ہے جس کے باعث بجٹ آؤٹ ہوجاتا ہے۔

کاموں کی لسٹ:
مثال کے طور پر گھر کا راشن خریدنے جانا ہے تو پہلے لسٹ تیار کی جائے جن میں ضرروی اشیا کو شامل کیا جائے اس سے آپ کا وقت اور پیسے دونوں کی بچت ہوگی اور غیر ضروری اشیا کی خریداری بھی نہیں ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سائرہ عطا لسبیلہ ڈویژن کی پہلی کمشنر مقرر، بلوچستان میں خواتین کی قیادت کا نیا سنگِ میل

آزاد کشمیر انتخابات: میرپور ڈویژن میں کانٹے کا مقابلہ، ن لیگ 8 سیٹوں پر آگے، پیپلز پارٹی کو 5 پر برتری حاصل

کویت کے وزیر خارجہ 2روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے

جرمن نشریاتی ادارے کی پاکستان مخالف دستاویزی فلم پر خواجہ آصف سمیت اہم سیاسی و صحافتی شخصیات کی شدید تنقید

شدید گرمی ذہن کو بھی متاثر کرتی ہے، ماہرین نے ’ہیٹ ویو اینگزائٹی‘ سے نمٹنے کے طریقے بتا دیے

ویڈیو

طالبان مخالف مزاحمت نئے مرحلے میں داخل، مسلح جدوجہد مقامی کارروائیوں سے منظم بغاوت کی جانب گامزن

کراچی کی منور چورنگی پر اب ٹریفک جام نہیں ہوگا، انڈر پاس عوام کے لیے کھول دیا گیا

جنوبی افریقہ میں فائرنگ کا واقعہ، 2 سگے بھائیوں سمیت 4 پاکستانی جاں بحق، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان