ایلون مسک کا ایکس کے نئے صارفین سےپیسے بٹورنے کا فیصلہ

منگل 16 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس'(ٹوئٹر) کے سی ای او ایلون مسک نے نئے صارفین کے لیے پوسٹ لکھنے، جواب دینے یا اسے لائیک کرنے کے لیے ایک معمولی سی فیس چارج کرنے کی تجویز پیش کر دی ہے۔

ایک پوسٹ میں ایلون مسک نے کہا کہ ویب سائٹ پر ‘بوٹس کے بے لگام حملے کو روکنے’ کے لیے ایسا اقدام ناگزیر ہوگا۔ ‘موجودہ مصنوعی ذہانت (اور ٹرول فارمز) بہت آسانی کے ساتھ ‘کیا آپ بوٹ ہیں؟’ کا چیک پاس کرسکتے ہیں۔

ایکس پر غلط معلومات پھیلانے اورسپیم کرنے والے بوٹس اور جعلی اکاؤنٹس کے بڑھتے ہوئے مسئلے کی مزید وضاحت کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ‘جعلی اکاؤنٹس کا حملہ دستیاب نام کی گنجائش کو بھی استعمال کرتا ہے جس کے نتیجے میں بہت سے اچھے ہینڈلز لے لیے جاتے ہیں۔’

ایلون مسک نے کہا کہ لیکن اس طرح کی فیس ادا کرنے کی تکلیف تو ہوگی لیکن فائدہ زیادہ ہو جائے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ فیس صرف نئے صارفین کے لیے ہوگی جس کے وہ 3 ماہ کے بعد مفت میں پوسٹ لکھ اور لائیک وغیرہ کر سکیں گے۔ تاہم اس پالیسی کو نافذ کرنے کے بارے میں ایکس کی جانب سے ٹائم فریم یا مخصوص فیس کے بارے میں ابھی تک کوئی معلومات جاری نہیں کی گئی ہیں جو نئے صارفین کو ادا کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

واضح رہے کہ اکتوبر میں ایکس نے نیوزی لینڈ اور فلپائن میں نئے غیر تصدیق شدہ صارفین کے لیے اسپام اور بوٹ اکاؤنٹس کی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے مواد پوسٹ کرنے اور اس کے ساتھ انٹریکٹ کرنے کے لیے ایک ڈالر سالانہ چارج کرنا شروع کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp