توشہ خانہ کیس: نیب نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو کلین چٹ دے دی

بدھ 17 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، نیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو تفیش میں کلین چٹ دے دی، نیب نے احتساب عدالت میں رپورٹ جمع کرواتے ہوئے استدعا کی کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو مقدمے سے بری کر دیا جائے۔

نیب نے نواز شریف کو شامل تفتیش کرنے سے متعلق عدالتی احکامات پر عملدرآمد رپورٹ جمع کرائی، نیب نے نواز شریف کو مقدمے سے بری کرنے کی استدعا کرتے ہوئے لکھا کہ عدالت چاہے تو سابق وزیراعظم نواز شریف کو مقدمے سے بری کردے۔ یہ عدالت کا اختیار ہے کہ وہ نواز شریف کو مقدمے سے بری کرے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت نے 1997 میں گاڑی اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف کو تحفے میں دی، نواز شریف نے تحفے میں ملی گاڑی توشہ خانہ میں جمع کرائی۔ 2008 میں اس وقت کے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے نواز شریف کو گاڑی خریدنے کی آفر کی۔

رپورٹ کے مطابق بعد ازاں تحفے میں ملی گاڑی کو وفاقی ٹرانسپورٹ پوول میں شامل کر لیا گیا تھا، نواز شریف نے گاڑی توشہ خانہ سے نہیں بلکہ وفاقی ٹرانسپورٹ پوول سے خریدی، اور نواز شریف نے گاڑی کی ادائیگی جعلی بینک اکاؤنٹ سے نہیں کی۔

نیب رپورٹ کے مطابق نواز شریف نے تحفہ ملی گاڑی کو توشہ خانہ میں جمع کرایا، خریدتے وقت گاڑی توشہ خانہ کا حصہ نہیں تھی، لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ عدالت نواز شریف کو توشہ خانہ ریفرنس سے خارج یا بری قرار دے سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

واٹس ایپ گروپس چھوڑنے اور ڈیلیٹ کرنے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟

پاکستان میں پہلی بار بغیر ڈرائیور کے کار کی کامیاب ٹیسٹ ڈرائیو

پاکستان مخالف پروپیگنڈا پھیلانے پر بالی ووڈ فلم ’دھُرندھر‘ کو بڑا دھچکا

عمران خان اور ان کی اہلیہ مسلسل آئسولیشن میں رکھا جا رہا ہے، سہیل آفریدی

سپریم کورٹ کے استقبالیہ پر دل کا دورہ، راولپنڈی کے رہائشی عابد حسین چل بسا

ویڈیو

پاکستان میں کون سی سولر ٹیکنالوجی سب سے کارآمد؟

پنجاب یونیورسٹی کا پی سی ڈھابہ، جس کی دال بھی بےمثال

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی سے دوری، کیا علی امین گنڈاپور پارٹی چھوڑ رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

افغان علما کا فتویٰ: ایک خوشگوار اور اہم پیشرفت

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں