توشہ خانہ گاڑیوں کا ریفرنس: نواز شریف کی طرف سے دفاع کا بیان قلمبند کرانے کی درخواست منظور

پیر 20 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

احتساب عدالت اسلام آباد میں توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی طرف سے دفاع کا بیان قلمبند کرنے کی درخواست منظور کرلی گئی۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق صدر مملکت اور شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم  اور قائد پاکستان مسلم لیگ ن نواز شریف و دیگر کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی، آصف علی زرداری، خواجہ عبدالغنی مجید، انورمجید اور یوسف رضا گیلانی کے پلیڈر عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ملزمان کی حاضریاں لگائیں۔

 نواز شریف کی طرف سے وکیل صفائی قاضی مصباح نے موقف اختیار کیا کہ ایک دفاع کا بیان رہتاہے، عدالت نیب کو نواز شریف کا بیان ریکارڈ کرنے کی ہدایت کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ سپلیمنٹری ریفرنس فائل کرنا ہوگا، نواز شریف کی غیر حاضری میں ریفرنس فائل ہواتھا۔ ہم چاہتے ہیں نواز شریف کا موقف نیب ریکارڈ کرلے۔

اس پر نیب پراسیکیوٹرنے احتساب عدالت سے استدعا کی کہ انہیں درخواست پڑھنے کا وقت دیاجائے۔

جج محمد بشیر نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ اس میں کیا مسئلہ ہے؟ نواز شریف کو بلا کر بیان ریکارڈ کرلیں۔

نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ تفتیشی افسر نے بیان ریکارڈ کرنا ہوتا ہے، وہی کریں گے۔

وکیل صفائی نے کہا کہ انہیں سوالنامہ دے دیا جائے، وہ جواب دے دیتے ہیں۔ اورکوئی نزدیکی تاریخ دے دیں۔

پراسیکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ تفتیشی افسر بیان ریکارڈ کرلیں، انہیں کوئی اعتراض نہیں۔

چنانچہ عدالت نے نواز شریف کا بیان قلمبند کرنے کی درخواست منظور کرلی۔ اور 30 نومبر تک نواز شریف کا بیان ریکارڈ کرنے کی ہدایت کردی۔ جس کے بعد کیس کی سماعت 30 نومبر تک کے لیے ملتوی کردی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم